حکومت نے مذاکرات کرکے طالبان کو دوگروپوں میں تقسیم کر دیا :عمران خان

اسلام آباد…چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے مذاکرات کرکے طالبان کو دوگروپوں میں تقسیم کر دیا جو خوش آئند ہے، مذاکرات کامیاب بنانے کیلئے وفاقی حکومت کی غیر مشروط مدد کی جائے گی۔ وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کے سامنے تجویز پیش کردی ہے کہ جو طالبان گروپ مذاکرات نہیں کرتے، انہیں الگ کیا جائے، تشدد کا راستہ اختیار کرنے والے گروپوں کے خلاف ہی کارروائی ہونی چاہیے، ملک میں امن لانے کے لیے ہمارا مشترکہ موٴقف ہے۔ عمران خان نے کہا کہ چوہدری نثار بہت اچھا کام کر رہے ہیں، ایک لابی چاہتی ہے کہ جنگ ہو اور آپریشن کیا جائے، وزیراعظم نوازشریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثار بہت اچھا آگے بڑھ رہے ہیں، حکومت مذاکرات کو پورا موقع دے رہی ہے، اگر مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو آخری آپشن آپریشن ہی ہوتا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے مذاکرات کر کے طالبان کو تقسیم کر دیا ہے، وزیرستان میں لڑنے والے بڑے گروپس امن چاہتے ہیں۔ چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ حکومتی کمیٹی میں رستم شاہ مہمند ہمارے نمائندے ہیں،وہ آئندہ کمیٹی میں بھی مذاکراتی عمل کا حصہ ہوں گے، وزیرستان میں بمباری ہوگی تو امن پسند لوگوں کا کیا ہوگا؟ حکومت فیصلہ کرچکی ہے کہ اسٹرکچرڈ ڈائیلاگ ہوں گے، طالبان سے مذاکرات میں پولیو ورکرز کے تحفظ پر بھی بات چیت ہوگی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار بتا رہے تھے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات آج یا کل ہونے ہیں، وزیراعظم نے دو ٹوک کہا ہے کہ فوج سمیت سب ایک پیج پر ہیں۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=140859
 
عمران خان کی بات درست معلوم ہوتی ہے۔ طالبان،چاہے جس وجہ سےبھی ، مذاکرات اور نان مذاکرات کیمپ میں تقسیم ہو چکے ہیں اور طالبان کی صفوں میں دراڑیں واضع دکھائی دیتی ہیں۔آپ کا کیا خیال ہے؟
امن مذاکرات اور حکمت عملیاں
http://awazepakistan.wordpress.com
 
Top