حماس کی جانب سے بنائی گئی پہلی فلم ریلیز

عثمان رضا

محفلین
غزہ : غزہ میں حماس کی جانب سے بنائی گئی پہلی فلم ریلیز کردی گئی ہے۔ عماد عقیل نام سے بننے والی اس فلم کی نمائش غزہ کے رشید الشاوا سینٹر میں جاری ہے۔ فلم کے ہدایت کار مجید جنڈیا کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے فلسطین کے موضوع پرجو فلیمیں بنیں وہ مغرب نے بنائی ہیں۔ انہوں نے فلسطین کے مسئلے کو زہر کی طرح اجاگر کیا ہے۔ جبکہ فلسطین کے موضوع پر بنائی جانے والی یہ فلم سو فی صد فلسطینیوں کے مقاصد کو اجاگر کرتی ہے۔

مجید جنڈیا فلم کو فرانس میں ہونے والے کانز فلم فیسٹول میں پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ فلم کی کہانی حماس کے سینئر رکن محمد الظہیر نے تحریر کی ہے۔ جو فلسطینی مجاہد عماد عقیل کے گرد گھومتی ہے۔ جواسرئیلی فوجیوں کے ظلم کا نشانہ بنا۔


مآخذ

مزید معلومات

Imad-Aqel-Poster.jpg
 
Top