حسن نظامی

لائبریرین
جنید نسیم سیٹھی
حسین کا سجدہ
جہاں میں سب سے جدا ہے حسین کا سجدہ
نشانِ راہِ بقا ہے حسین کا سجدہ
اسی سے عرش مقام آج نینوا کی زمیں
وقارِ کرب و بلا ہے حسین کا سجدہ
جبین دہر پہ کوثر کی روشنائی سے
الگ ہی شاں سے لکھا ہے حسین کا سجدہ
لب فرات کھڑے جبرائیل سوچتے ہیں
نبی کا سجدہ ہے یا ہے حسین کا سجدہ
نماز وہ ہے کہ جس میں رہے نہ ہوش اپنا
بتا یہ ہم کو رہا ہے حسین کا سجدہ
جو بے مثال ہوئی بو تراب کی ضربت
تو لازوال ہوا ہے حسین کا سجدہ
نشیبِ نار جہنم، یزید کی بیعت
فرازِ عرشِ علی ہے حسین کا سجدہ
حرارت اس سے ہے اسلام کی رگوں میں جنید
مسیح دین خدا ہے حسین کا سجدہ
 

الف نظامی

لائبریرین
حسین کا سجدہ

جہاں میں سب سے جدا ہے حسین کا سجدہ
نشانِ راہِ بقا ہے حسین کا سجدہ​

اسی سے عرش مقام آج نینوا کی زمیں
وقارِ کرب و بلا ہے حسین کا سجدہ​

جبین دہر پہ کوثر کی روشنائی سے
الگ ہی شاں سے لکھا ہے حسین کا سجدہ​

لب فرات کھڑے جبرائیل سوچتے ہیں
نبی کا سجدہ ہے یا ہے حسین کا سجدہ​

نماز وہ ہے کہ جس میں رہے نہ ہوش اپنا
بتا یہ ہم کو رہا ہے حسین کا سجدہ​

جو بے مثال ہوئی بو تراب کی ضربت
تو لازوال ہوا ہے حسین کا سجدہ​

نشیبِ نار جہنم، یزید کی بیعت
فرازِ عرشِ علی ہے حسین کا سجدہ​

حرارت اس سے ہے اسلام کی رگوں میں جنید
مسیح دین خدا ہے حسین کا سجدہ​
( جنید نسیم سیٹھی )​
 
Top