حدیث نبوی (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم)

نیلم

محفلین
السلام علیکم
اس دھاگے میں آپ سب بھی احادیث مبارکہ پیش کرسکتے ہیں ۔
،،،،
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول کریم (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم) نے فرمایا تم میں کوئی شخص صرف ایک پاؤں میں جوتا پہن کر نہ چلے یا دونوں پاؤں ننگا رکھے یا دونوں میں جوتا پہنے.

[ صحیح بخاری، كتاب اللباس:72 ، جلد:7 ، حدیث:747 ]
 

نیلم

محفلین
حضرت ابوہریرہ ؓ , نبی (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم) روایت کرتے ہیں کہ آپ (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم) نے فرمایا کہ ایک تاجر لوگوں کو قرض دیتا تھا، جب کسی کو تنگ دست پاتا تو اپنے نوجوانوں سے کہتا کہ اس کو معاف کر دو شاید کہ اللہ تعالی ہم لوگوں کو بھی معاف کردے، چنانچہ اللہ تعالی نے اس کو بھی معاف کر دیا۔

[ صحیح بخاری، کتاب البیوع، جلد:1 ، حدیث:1946 ]
 

نیلم

محفلین
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم) کی خدمت میں ایک دیہاتی آیا اور اس نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم) مجھے کوئی ایسا کام بتا دیجئے کہ اگر میں اس پر عمل پیرا ہوں تو جنت میں داخل ہو جاؤں، آپ (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم) نے فرمایا اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو، نماز پابندی سے پڑھو اور فرض کی گئی زکوة ادا کرو اور رمضاں کے روزے رکھو، دیہاتی نے یہ سن کر کہا قسم ہے اس اللہ کی جس کے دست قدرت میں میری جان ہے میں کبھی اس میں کمی بیشی نہیں کروں گا پھر جب وہ پشت پھیر کر چلا گیا تو رسول اللہ (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم) نے فرمایا جس آدمی کو جنتی آدمی دیکھنے سے خوشی ہو تو وہ اس شخص کو دیکھ لے۔

[ صحیح مسلم، جلد:1 ، کتاب الایمان، حدیث:106 ]
 

نیلم

محفلین
حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم) نے فرمایا: ''جب مسلمان یا مومن بندہ وضو کرتا ہے اور اپنا چہرہ دھوتا ہے تو اس کے چہرے سے پانی کے ساتھ یا پانی کے آخری قطرے کے ساتھ وہ تمام گناہ معاف ہوجاتے ہیں جو اس نے اپنی آنکھوں سے دیکھ کر کیے تھے، پھر جب وہ اپنے ہاتھ دھوتا ہے۔ تو پانی کے ساتھ یا پانی کے آخری قطرے کے ساتھ اس کے وہ تمام گناہ معاف ہوجاتے ہیں جو اس کے ہاتھوں نے کیے تھے، پھر جب وہ اپنے پاؤں دھوتا ہے تو پانی کے ساتھ یا پانی کے آخری قطرے کے ساتھ اس کے وہ تمام گناہ معاف ہوجاتے ہیں جو اس کے پاؤں نے چل کر کیے تھے حتیٰ کہ وہ گناہوں سے پاک صاف ہوجاتا ہے۔''

[ توثیق الحدیث # 129 ، أخرجہ مسلم(244) ]
 

نیلم

محفلین
ام کلثوم بنت عقبہ ؓ نے انہیں خبر دی اور انہوں نے نبی کریم (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم) کو یہ فرماتے سنا تھا کہ جھوٹا وہ نہیں ہے جو لوگوں میں باہم صلح کرانے کی کوشش کرے اور اس کے لیے کسی اچھی بات کی چغلی کھائے یا اسی سلسلہ کی اور کوئی اچھی بات کہہ دے

[بخاری، جلد:3 ، كتاب الصلح:49 ، حدیث:857 ]
 

نیلم

محفلین
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہا نے کہا۔
ً کہ رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے بتلایا۔کہ اللہ فرماتاہے!کہ تین قسم کے لوگ ایسے ہیں کہ جن کا قیامت میں ۔میں‌خود مدعی بنوں گا
۔ایک تو وہ شخص کے جس نے میرے نام پر عہد کیا
اور پھر وعدہ خلافی کی
۔دوسرا وہ جس نے کسی آزاد آدمی کو بیچ کر اُس کی قیمت کھائی۔

اورتیسرا وہ شخص جس نے کسی کو مزدور کیا
پھر کام تو اس سے پورا لیا
لیکن اس کی مزدوری نہ دی۔
(حیث نمبر 2270 .صحیح بخاری۔)
 

نیلم

محفلین
بندے کی دُعاء اُس وقت تک قُبول ہوتی رہتی ہے جب تک کہ وہ گناہ یا صلہ رحمی کے خلاف دُعاء نہ کرے ، اور جب تک وہ جلد بازی کا مظاہرہ نہ کرے
،صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین نے عرض کیا ، جلد بازی کرنا کیا ہے ؟ اے اللہ کے رسول ،
تو اِرشاد فرمایا
جلد بازی) یہ کہنے لگے کہ میں نے دُعاء کی ، اور دُعاء کی لیکن مجھے( اپنی دُعاء کی) قُبولیت ہوتی ہوئی دِکھائی نہیں دیتی،پس پھر وہ حسرت کا شِکار ہو جاتاہے اور دُعاء کرنا چھوڑ دیتا ہے

صحیح مُسلم /حدیث/7112کتاب الذِکر و الدُعاء والتوبہ /باب25،
 

نیلم

محفلین
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسالت مآبﷺ نے فرمایا، جس نے سورج کی مغرب سے طلوع ہونےسے پہلے پہلے توبہ کرلی تو اللہ اس کی توبہ قبول کر لیں گے۔

[ صحیح مسلم، جلد سوم، حدیث:2360 ]
 

ماہا عطا

محفلین
جزاک اللہ خیرا۔۔۔۔بہت اچھا تھریڈ شروع کیا ہے۔۔۔اللہ آپ کو اس کا اجر دے۔۔۔سدا خوش رہیں۔۔۔۔۔آمین
 

نیلم

محفلین
- قال رسول الله صلى الله علیه و آله: مَن صامَ رَمَضانَ و قامَهُ إیمانا وَاحتِسابا غُفِرَ لَهُ ما تَقَدَّمَ مِن ذَنبِهِ، و مَن قامَ لَیلَةَ القَدرِ إیمانا وَاحتِسابا غُفِرَ لَهُ ما تَقَدَّمَ مِن ذَنبِهِ (4) ؛

جو شخص ماہ رمضان میں ایمان کے ساتھ اور خدا سے جزا حاصل کرنے کی امید سے روزے رکھے اور نماز قائم کرے تو خداوند عالم اس کے پچھلے تمام گناہوں کومعاف کر دے گا۔ اور جو شخص شب قدر کو ایمان اور اجر الہی کی امید کے ساتھ عبادت کرے تو خدا اس کے گزشتہ تمام گناہوں کو بخش دے گا۔

4- سنن الترمذی: 3/67/683، صحیح البخاری: 2/672/1802، صحیح مسلم: 1/524/175، سنن أبی داود: 2/49/1372
 

نیلم

محفلین
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا !
جس شخص نے مسلمان بھائی کی بے عزتی کی یا کچھ اور زیادتی کی تو اسے چاہئیے کہ وہ اس سے آج ہی معافی مانگ لے ،اس سے پہلے کہ (جب ) دینار اور درہم (یعنی روپے پیسے اس کے پاس ) نہ ہونگے ،اگر
اس کے نیک اعمال ہوئے تو اس کی زیادتی کے مطابق ان میں کمی کر دی جائے گی اور اگر اس کے نیک اعمال نہیں ہوں گے تو اس سے متعلقہ شخص کی برائیوں کو لے کر اس پر لاد دیا جائے گا .،،

**صیح بخاری # ٢٤٤٩ **
 

نیلم

محفلین
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ
٭کسی کے بارے میں بدگمانی نہ کرو کیونکہ یہ بدترین جھوٹ ہے۔
٭ کسی کے احوال کی ٹوہ میں نہ لگے رہو یعنی اس کے گھریلو معاملات مت تلاش کرو۔
٭کسی کے سودے پر سودا مت کرو
٭ کسی سے حسد نہ کرو
٭کسی سے بغض نہ رکھو۔
٭ کسی کی غیبت نہ کرو۔
٭ تم سب خدا کے بندے اور بھائی بھائی بن کر رہو۔
(بخاری و مسلم)
 

سیما علی

لائبریرین
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم) کی خدمت میں ایک دیہاتی آیا اور اس نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم) مجھے کوئی ایسا کام بتا دیجئے کہ اگر میں اس پر عمل پیرا ہوں تو جنت میں داخل ہو جاؤں، آپ (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم) نے فرمایا اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو، نماز پابندی سے پڑھو اور فرض کی گئی زکوة ادا کرو اور رمضاں کے روزے رکھو، دیہاتی نے یہ سن کر کہا قسم ہے اس اللہ کی جس کے دست قدرت میں میری جان ہے میں کبھی اس میں کمی بیشی نہیں کروں گا پھر جب وہ پشت پھیر کر چلا گیا تو رسول اللہ (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم) نے فرمایا جس آدمی کو جنتی آدمی دیکھنے سے خوشی ہو تو وہ اس شخص کو دیکھ لے۔

[ صحیح مسلم، جلد:1 ، کتاب الایمان، حدیث:106 ]
 

سیما علی

لائبریرین
ام کلثوم بنت عقبہ ؓ نے انہیں خبر دی اور انہوں نے نبی کریم (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم) کو یہ فرماتے سنا تھا کہ جھوٹا وہ نہیں ہے جو لوگوں میں باہم صلح کرانے کی کوشش کرے اور اس کے لیے کسی اچھی بات کی چغلی کھائے یا اسی سلسلہ کی اور کوئی اچھی بات کہہ دے

[بخاری، جلد:3 ، كتاب الصلح:49 ، حدیث:857 ]
 

سیما علی

لائبریرین
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ سے زیادہ غیرت مند اور کوئی نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس نے بےحیائی کے کاموں کو حرام کیا ہے اور اللہ سے بڑھ کر کوئی اپنی تعریف پسند کرنے والا نہیں ہے۔ (صحیح بخاری،۵۲۲۰)
 

سیما علی

لائبریرین

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتوں کا نزول فرماتا ہے اور جو شخص مجھ پر دس مرتبہ درود پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اس پر سو رحمتیں نازل فرماتا ہے اور جو شخص مجھ پر سو مرتبہ درود پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان (یعنی پیشانی پر) منافقت اور آگ (دونوں) سے ہمیشہ کے لئے آزادی لکھ دیتا ہے اور روزِ قیامت اس کا قیام (اور درجہ) شہداء کے ساتھ ہو گا۔​

الحديث رقم 43 : أخرجه الطبراني في المعجم الأوسط، 7 / 188، الرقم : 7235، وفي المعجم الصغير، 2 / 126، الرقم : 899، والمنذري في الترغيب والترهيب، 2 / 323، الرقم : 2560، والهيثمي في مجمع الزوائد، 10 / 163​

 
Top