حدیث لکھئے اور ثواب کمائیے

زلفی شاہ

لائبریرین
حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارشاد کا مفہوم ہے کہ آگے پہنچا دو چاہے تمہیں میری ایک ہی بات پہنچے۔ اس حدیث پر عمل کرتے ہوئے ثواب کی نیت سے جس بھائی کونبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جو حدیث بھی معلوم ہووہ اسے لکھ دے تاکہ حدیث کو دوسروں تک پہنچانے والا فریضہ بھی ادا ہو اور اگر کوئی آپ کی لکھی ہوئی حدیث پرعمل پیرا ہو جائے تو آپ کے لئےثواب کا باعث ہو۔یاد رکھیں صرف کنفرم احادیث ہی لکھیں۔ سنی سنائی نہ لکھیں۔ اس سلسلے کا آغاز نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بخاری شریف کے باب اول کی پہلی حدیث شریف سے کرتا ہوں۔ تاجدارِ مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔
’’ اعمال کا دارومدار نیتوں پرہے‘‘۔
 
Top