جوہری تنصیب کے قریب اسرائیلی ڈرون مار گرایا: ایران ,

سید زبیر

محفلین
جوہری تنصیب کے قریب اسرائیلی ڈرون مار گرایا: ایران ,
بی بی سی اردو : آخری وقت اشاعت: اتوار 24 اگست 2014 ,‭
ایران کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وسطی ایران میں نطنز کے علاقے میں ملک کی جوہری تنصیب کے پاس ایک اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔خبر رساں ایجنسی اسنا کے مطابق ڈرون اسٹیلتھ صلاحیت کا حامل تھا جس کا پتہ ریڈار نہیں لگا سکے اور اسے ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے مار گرایا۔ یہ ڈرون ایران کی جوہری کی تنصیبات کے قریب پرواز کر رہا تھا مگر اسے ان تنصیبات کے اوپر پہنچنے سے قبل زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کے ذریعے مار گرایا گیا۔اسرائیل کی فوج نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ غیر ملکی خبروں پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔ایران الزام لگاتا ہے کہ مغربی ممالک اور اسرائیل اس کے جوہری پروگرام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں جو کہ تہران کے مطابق پر امن مقاصد کے لیے ہے۔نطنز کی جوہری تنصیبات مرکزی ایران میں اصفہان شہر کے قریب واقع ہیں جہاں یورینئم کی افزودگی کی تنصیبات بھی واقع ہیں
 
Top