جن حرکت میں‌ آگیا دعا کیجیے گا اس کے لیے

دوست

محفلین
میرا اگلا یعنی 6ٹا پرچہ بدھ کو ہے۔ یعنی کم از کام آج میں فارغ ہوں۔ اس لیے میرے اندر کا جن آج حرکت میں آرہا ہے۔ میں نے ڈیسکٹاپ یعنی سرِمنظر کی تین یعنی پہلی تین فائلیں اتار لی ہیں۔ دعا کیجیے گا شام تک انھیں‌ مکمل کرسکوں۔
مطلع کررہا ہوں تاکہ سند رہے اور یکسانیت نہ آجائے کام میں۔
 

دوست

محفلین
بسم اللہ۔
آپ بھی کام شروع کردیجیے۔
ای ٹرانس آپ کے سامنے ہے کوئی سا پراجیکٹ منتخب کرلیں۔ آفلائن ترجمہ کرنے ہے تو کلک کرتے کرتے فائل کے ناموں تک چلے جائیں اور پھر فائل آپشن سے کلک کرکے اتار لیں‌ مطلوبہ فائل۔
پو ایڈٹ اتاریں اور اللہ کا نام لے کر ترجمہ شروع کردیں۔
حتی الامکان اردو ترجمہ کریں کوئی چارہ نہ ہو تو پھر انگریزی بھی چلے گی۔ کوئی تجویز ہو کسی اصطلاح بارے، یا سمجھ نہ آرہی ہو کہ اردو کیا بنے فورم پر پوچھ لیجیے۔ امید ہے تشقی ہوگی۔ کچھ مزید رہمنائی درکار ہوتو وقاص بھائی کا ہدایت نامہ پڑھ لیں۔ ربط دینے کی مجھے عادت نہیں اس لیے یہیں‌کہیں سے ڈھونڈ لیجیے گا۔
اور ہاں‌ مطلع کردیجیے گا کس چیز کو ہاتھ ڈالا ہے۔
 
شاکر میں چاہ رہا ہوں کہ کام کو بانٹ لیا جائے اور پھر اس پر ہفتہ وار بحث اور نظرِ ثانی ہوسکے کہ کہاں تک ہو گیا ہے ۔
 

دوست

محفلین
بھائی جی یہ ایسے ہی ہوگا کہ ایک ایک فائل کرکے سب لوگ حاصل کرلیں میرا مطلب ہے جو کام کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد اسے جب ترجمہ کر لیں تو اس پر نظر ثانی کر لی جائے۔
دوسرے کئی اصطلاحات کا صاف پتہ لگ جاتا ہے۔ کئی کا ترجمہ جچتا ہی نہیں۔ یا سمجھ نہیں آتی کہ کیا ترجمہ ہو۔ اس طرح سب سے مشورہ ناگزیر ہوجاتا ہے تو بحث تو ہوگئی نا اور نظر ثانی بھی۔
 
Top