جنگ میں ناکامی کی گنجائش نہیں، فاٹا کے بعد اندرون ملک دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کردینگے، وفاق وزیر

جنگ میں ناکامی کی گنجائش نہیں، فاٹا کے بعد اندرون ملک دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کردینگے، وفاق وزیر

اسلام آباد(ایجنسیاں)وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ متاثرین کی تعداد بڑھ سکتی ہے ، فاٹا کے بعد اندرون ملک دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کریں گے، شدت پسند جہاں بھی ہوں گے ان کا تعاقب کیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور طاہر القادری نہیں چاہتے کہ آپریشن پورا ہو، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ناکامی کی کوئی گنجائش نہیں۔ وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں کامیابی ہی مسئلے کا واحد حل ہے، کوئی بھی متاثرہ فرد ناراض ہو کر گھر نہیں لوٹے گا بلکہ ان کو خوشی خوشی اپنے گھروں میں دوبارہ آباد کریں گے، قوم کو دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے آگے آنا ہو گا، پوری قوم کو متاثرین کی بھی دل کھول کر مدد کرنی چاہیے، شمالی وزیرستان کے نقل مکانی کرنے والے افراد کی تعداد 10 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے اور آئندہ کچھ دنوں میں متاثرین کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے، آپریشن ضرب عضب کے خاتمے کے حوالے سے ڈیڈ لائن نہیں دے سکتے تاہم کوشش ہے کہ اس کو کامیابی کے ساتھ جلد از جلد مکمل کیا جائے، آئی ڈی پیز کو اپنے وسائل سے بھی سہولیات فراہم کر سکتے ہیں۔ عبدا لقا در بلوچ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ناکامی کی کوئی گنجائش نہیں انہوں نے کہاکہ دہشت گردی نے پاکستانی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے اور ملک میں کوئی سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں ہے انہوں نے بتایا کہ نقل مکانی کرنے والوں میں 74 فیصد خواتین اور بچے ہیں ۔

http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=220171
 
Top