جنوبی وزیرستان پولیٹیکل انتظامیہ نے 16 طالبان قیدی رہا کر دیئے

جنوبی وزیرستان پولیٹیکل انتظامیہ نے 16 طالبان قیدی رہا کر دیئے

02 اپریل 2014 (20:38)

جنوبی وزیرستان (مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے سیز فائر میں توسیع نہ ہونے کے اعلان کے بعد پولیٹیکل انتظامیہ نے کالعدم تحریک کے 16 کارکنوں کو رہا کر دیا ہے۔ پولیٹیکل ایجنٹ اسلام زیب نے 16 قیدیوں کی رہائی کی تصدیق کر دی ہے اور بتایا ہے کہ رہا ہونے والے قیدیوں کو سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا اور ان کا تعلق جنوبی وزیرستان کے علاقے محسود سے ہے۔ رہا ہونے والوں میں نورزادہ، صدام، ضیاءالدین، شیرپاﺅ، ریاض علی، میر عالم، شیر عادل، احمد خان، اقبال، نور عالم ، میران خان، عبداللہ جان، سلامت خان، بادشاہ گل اور عبدالعزیز شامل ہیں۔

http://www.dailypakistan.com.pk/waziristan/02-Apr-2014/88757
 
Top