جنوبی وزیرستان سے غیر مقامی شدت پسند نکل جائیں، محسود طالبان

جنوبی وزیرستان سے غیر مقامی شدت پسند نکل جائیں، محسود طالبان
16 ستمبر 2014 (19:57) قومی

  • news-1410879415-5347.jpg
  • news-1410879415-5347.jpg
  • news-1410879415-5347.jpg
پشاور (ویب ڈیسک) جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے محسود طالبان نے فیصلہ کیا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں کسی بھی بیرونی شدت پسند کو برداشت نہیں کیا جائے گا، جتنے بھی غیر مقامی شدت پسند ہیں وہ فوراً علاقے سے نکل جائیں اس کے علاوہ سرکاری مقامات پر حملے بھی نہیں کئے جائیں گے، محسود طالبان کے اہم ذرائع سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں گزشتہ کئی سالوں کے دوران محسود قبائل عسکریت پسندی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جس کیلئے محسود طالبان نے سب سے پہلے تحریک طالبان پاکستان سے علیحدگی اختیار کی اور خالد عرف سجنا کو محسود طالبان کا کمانڈر مقرر کیا۔ اس کے بعد گزشتہ دنوں شوریٰ کا ایک اہم اجلاس معنقد ہوا جس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ جنوبی وزیرستان میں غیر مقامی عسکریت پسندوں کو کوئی جگہ نہیں دی جائے گی۔
http://dailypakistan.com.pk/national/16-Sep-2014/143877
 
Top