جنرل ضیا کے خواب کی تعبیر

arifkarim

معطل
وہی مسلم امہ کو بچانے والی بات
قادیانیت کو جبراً و قانوناً دبا کر کیا یہ فتنہ ختم ہو گیا؟ آج قادیانی جماعت دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے۔ اینٹی قادیانی قوانین بنانے سے قبل یہ جماعت چنیدہ ممالک تک محدود تھی۔ کینسر کا پہلا اصول ہے کہ اسکو جتنا دبایا جائے اتنا ہی مزید پھیلتا ہے۔ اب بھگتیں :)
 
arifkarim

معطل
قادیانی کینسر کیوں ہیں اور انھوں نے پاکستان کو کیسے نقصان پہنچایا ہے؟
قادیانیوں نے ملک کو پہلا نوبیل انعام عطا کیا۔ قرار داد پاکستان کے لکھاریوں میں ملک کے پہلے وزیر خارجہ شامل تھے جو کہ قادیانی جماعت سے تھے۔ اسی طرح دفاع کے میدان میں کئی میجر، کرنل، کیپٹن بہادری کیساتھ لڑتے ہوئے اس ملک کیلئے فدا ہوئے جنکا تعلق قادیانی "کینسر" سے تھا۔ جس قوم کی اعلیٰ قیادت کو اصل کینسر کی شناخت ہی میں دشواری ہو رہی ہو، اس سے توقع کیسی؟
 
اوشو

لائبریرین
پاکستانی پارلیمان کو یہ اختیار کسنے دیا کہ کسی مذہبی گروہ کو مسلم یا غیر مسلم ثابت کرتی پھرے؟

اور کسی گروہ کو یہ اختیار کس نے دیا کہ وہ اسلام کی بنیاد سے انحراف کر کے خود پر اسلام کا سٹیکر لگاتا پھرے۔ اور دماغی مریض مرزا غلام احمد کو نہ ماننے والوں کو غیر مسلم اور کافر قرار دیتا پھرے۔
 
یہی سوال انگنت مسالک، مکتبہ الفکر سے تعلق رکھنے والے لا تعداد فرقوں، مذہبی جماعتوں اور گروہوں سے کرنا چاہئے کہ انکو یہ حق کس نے دیا کہ اپنے آپ کو ہی اصل مسلمان سمجھیں جبکہ دیگر مسلمان کہلوانوں کیخلاف قتل کے فتوے جاری کر دیں؟
 
یعنی کہ قادیانی گروہ بھی انہی جیسا ہے؟
وہ تو سب جاہل ہیں۔ ان میں ظفر اللہ خان اور عبدالسلام جیسے "باعقل " لوگ نہیں تھے۔
میرا سوال اپنی جگہ ہے کہ قادیانیوں کو یہ اختیار کس نے دیا تھا کہ وہ مرزا کی مذہبی حیثیت نہ مانے والوں کو کافر اور غیر مسلم قرار دے؟ بلکہ جو الفاظ نہ ماننے والوں کے لیے استعمال کیے گئے میرا خیال ہے ان کا ادھر حوالہ دینے کی ضرورت نہیں۔
 
arifkarim

معطل
یعنی کہ قادیانی گروہ بھی انہی جیسا ہے؟
ہر مذہبی جماعت کا یہی حال ہے اور ظاہر ہے قادیانیت بھی اس دوڑ میں دیگر اسلامی فرقوں سے پیچھے نہیں۔

وہ تو سب جاہل ہیں۔ ان میں ظفر اللہ خان اور عبدالسلام جیسے "باعقل " لوگ نہیں تھے۔
قادیانی جماعت دیگر مذہبی جماعتوں سے اس لحاظ سے ذرا بہتر ہے کہ اسمیں شامل افراد ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں میدانوں میں اپنی مثال آپ رکھتے ہیں۔ یعنی ان میں دیگر مذہبی جماعتوں جیسا عقائدانہ کٹر پن نہیں پایا جاتا۔ اور نہ ہی انکے مدارس میں جہادی دہشتگردی کی کوئی تعلیم دی جاتی ہے۔

میرا سوال اپنی جگہ ہے کہ قادیانیوں کو یہ اختیار کس نے دیا تھا کہ وہ مرزا کی مذہبی حیثیت نہ مانے والوں کو کافر اور غیر مسلم قرار دے؟
یہ امت مسلمہ کا اول دن سے یہی وطیرہ رہا ہے کہ ہر نیا مذہبی گروہ اپنی حیثیت قائم کرنے کیلئے دیگر مسالک و جماعتوں کیخلاف بیان بازی کرتا ہے۔ مرزا قادیانی کا تعلق بھی سنی فرقہ ہی سے تھا۔

بلکہ جو الفاظ نہ ماننے والوں کے لیے استعمال کیے گئے میرا خیال ہے ان کا ادھر حوالہ دینے کی ضرورت نہیں۔
متفق!
 
Top