جنت میں لے کر جانے والے اعمال

Wasiq Khan

محفلین
سید نا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا آج تم میں سے کسی نے روزہ کی حالت میں صبح کی (یعنی روزہ رکھا؟) سید نا ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا میں نے روزہ رکھا ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا آج کے دن تم میں سے کون کسی جنازے کے ساتھ گیا ہے؟ سید نا ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا کہ میں گیا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا آج تم میں سے کسی نے کسی مسکین کو کھانا کھلایا ہے؟ سید نا ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا میں نے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا آج تم میں سے کسی نے کسی بیمار کی تیمار داری کی ہے؟ سید نا ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا میں نے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا جس میں یہ ساری چیزیں جمع ہو گئیں وہ جنت میں داخل ہو گیا۔ صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 1682
 
Top