جملہ کے بارے سوال

قیصرانی

لائبریرین
گذشتہ دنوں ایک دوست کو آن لائن شاپنگ کارٹ کے سلسلے میں مدد درکار تھی۔ اس کی مدد کے دوران میں‌ نے دو تین اوپن سورس شاپنگ کارٹس کا جائزہ لیا، ان کو انسٹال کیا، کسٹمائز کیا وغیرہ وغیرہ۔ اس بارے میں‌جلد ہی ایک مضمون لکھ رہا ہوں

دوست کی سائٹ کے ہوسٹ کی طرف سے ایک ای میل آئی تھی کہ جملہ، پی ایچ پی بی بی، دروپل اور چند دیگر سافٹ وئیرز کے لئے وہ لوگ آبزرو کر رہے ہیں‌کہ ان پروگراموں میں بہت سارے بگز موجود ہیں۔ سکرپٹ ایمبڈ کئے جا سکتے ہیں کہ جن سے مسائل پیدا ہوں گے۔ وغیرہ وغیرہ۔ اس سلسلے میں‌یہ پوچھنا ہے کہ بطور سی ایم ایس جملہ کتنا محفوظ رہے گا؟
 

باسم

محفلین
جملہ خود تو بہت حد تک قابل بھروسہ ہے کہ سیکورٹی معاملات کی جانچ کیلیے انہوں نے الگ سے Joomla Security Strike Team بنا رکھی ہے جو خود بھی جملہ کو پرکھتی ہے اور جملہ کے صارفین کی طرف سے بھی جو لاکھوں میں ہیں آنے والی شکایات کا جائزہ لیتی ہے اور اس کے باوجود انترنیٹ پر مکمل قابل بھروسہ تو کچھ بھی نہیں ہاں
جملہ کو اپڈیٹ رکھنا اور تھرڈ پارٹی ایکسٹنشنز کے استعمال میں احتیاط ضروری ہے
پرانا ورژن رکھنے میں ایک خرابی یہ بھی پتہ چلی کہ سیکورٹی ایشوز کو ڈسکس کیا جاتا ہے اور نئی ریلیز میں بتایا جاتا ہے جو ہیکرز کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔
یہ مضمون پڑھیے
 
اوہ اس پوسٹ کو دیکھ کر یاد آیا کہ قیصرانی بھائی نے ان دنوں مجھ سے شاپنگ کارٹ کے حوالے سے صلاح بھی مانگی تھی۔ پر میرے ساتھ کچھ ایسی مصروفیات چسپاں تھیں کہ اس کو ملتوی کر بیٹھا اور پھر یہ بات سرے سے دماغ سے ہی محو ہو گئی۔ آج اس دھاگے کو دیکھا تو یاد آیا۔ میں انتہائی شرمندہ ہوں کیوں‌کہ میں تھوڑا سا وقت نکالتا تو دو چار اچھے شاپنگ کارٹس کے حوالے دے سکتا تھا۔
 
Top