جمائما کی فلم کے پریمیئر میں عمران خان کے بیٹوں کی سجل علی کے ساتھ تصاویر!!!

سیما علی

لائبریرین

جمائما کی فلم کے پریمیئر میں عمران خان کے بیٹوں کی سجل علی کے ساتھ تصاویر وائرل​

پیر 12 ستمبر 2022 15:39
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
1564106-1678742384.png

جمائما گولڈسمتھ کی فلم کا ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں پریمیئر ہوا (فوٹو: ویڈیو گریب)​

اپنی والدہ جمائما گولڈسمتھ کی بنائی گئی فلم ’’وٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ کی کینیڈا میں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پریمیئر کے موقع پر عمران خان کے صاحبزادوں کی تصاویر وائرل ہوئی ہیں۔​

انڈین ڈائریکٹر شیکھر کپور اور جمائما خان کی پیشکش و تحریر کردہ فلم میں پاکستانی اداکارہ سجل علی اور انڈین اداکارہ شبانہ اعظمی سمیت للی جیمز، شہزاد لطیف، عاصم چوہدری اور ایما تھامپسن نے مختلف کردار نبھائے ہیں۔​

اتوار کو ہونے والی تقریب میں جمائما گولڈ سمتھ، ایما تھامپسن اور سجل علی کی ریڈ کارپٹ پر ہونے والی گفتگو کی ویڈیوز اور تصاویر فلم فیسٹیول کے ہینڈل سے شیئر کی گئیں تو متعدد صارفین نے جمائما گولڈ سمتھ سے بیٹوں کی تصاویر شیئر کرنے کا مطالبہ کیا۔​

screenshot_374.png

پاکستانی گلوکار شہزاد رائے نے فلم کے پریمیئر اور سجل علی کا ذکر کرتے ہوئے اسے ’پاکستان کے لیے قابل فخر لمحہ‘ قرار دیا۔​


ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول نے جمائما گولڈ سمتھ سے ریڈ کارپٹ پر ہونے والی گفتگو شیئر کی تو بتایا کہ انہوں نے کس چیز سے متاثر ہو کر یہ فلم کی۔​

screenshot_373.png

جمائما گولڈ سمتھ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ’فلم میں ان لوگوں کا ذکر کیا ہے جن سے وہ ملتی رہی ہیں۔‘​

فلم کے پریمیئر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جمائما گولڈ سمتھ کا کہنا تھا کہ ’یہ میرا پرانے دوست پاکستان کو لکھا گیا لو لیٹر ہے۔‘​

جمائما خان اور فلم فیسٹیول کی انتظامیہ کی جانب سے کی گئی ٹویٹس کے جواب میں صارفین نے ان سے ’عمران خان کے بیٹوں کی تصاویر‘ کا پوچھا، جس کے جواب میں سجل علی کے ساتھ قاسم اور سلیمان کی تصاویر شیئر کی گئیں۔​

screenshot_375.png

دیگر ٹویپس نے بھی عمران خان اور جمائما گولڈ سمتھ کے بیٹوں کی پریمیئر میں موجودگی کی تصاویر ٹائم لائنز پر شیئر کیں۔​

 
Top