جتنا بڑا خسارہ ہمیں ملا اس سے پہلے کسی حکومت کو نہیں ملا: وزیراعظم

جاسم محمد

محفلین
جتنا بڑا خسارہ ہمیں ملا اس سے پہلے کسی حکومت کو نہیں ملا: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ ان کی حکومت کو جتنے بڑے خسارے کا سامنا کرنا پڑے اس سے پہلے کبھی کسی حکومت کو اتنا خسارہ نہیں ملا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ چین کا تین بار دورہ کیا اور ان کے وزرا سمیت تھینک ٹینک سے ملاقات کی، چین نے 70 کروڑ لوگوں کو غربت سےنکالا، چین کی پالیسیاں طویل مدتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمی شارٹ ٹرم پلاننگ ہے، ہم پانچ سال کے بعد الیکشن جیتنے کی کوشش کرتے ہیں جس کے لیے شارٹ ٹرم پلاننگ کرتے ہیں اور ہمارے درمیان اور چین میں یہی بڑا فرق ہے، ان کی طویل پلاننگ اتنی آگے تک ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج ہم سب سے بڑے مسئلے مہنگی بجلی میں پڑے ہوئے ہیں، ہم برصغیر میں سب سے سستی بجلی سے سب سے مہنگی بجلی بنارہے ہیں، اس کی وجہ کم مدتی منصوبہ بندی ہے، ہم نے نہیں سوچا کہ دولت کیسے اکٹھا کریں گے، ایسے ملک کبھی اوپر نہیں جاسکتا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کے بعد اپنی معاشی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے ہمیں بہت مشکل وقت سے نکالا، ہمارا پہلا سال بہت مشکل تھا، ہمیں بہت بڑے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا تھا، کبھی کسی حکومت کو اتنے خسارے کا سامنا نہیں کرنا پڑا لیکن میری معاشی ٹیم نے محنت سے مشکل وقت نکالا جس سے معیشت مستحکم ہوگئی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج معیشت مستحکم ہے اور بغیر کسی سپورٹ کے روپے کی قدر میں اضافہ ہورہا ہے، اسٹاک مارکیت مثبت ہے اور معاشی اشاریے ٹھیک ہورہے ہیں، ہمارا خسارہ کم اور برآمدات بڑھ رہی ہیں، اب ہماری سمت درست ہے، اب ہم ے آگے بڑھنا ہے اور معیشت کو چلانا ہے تاکہ لوگوں کو روزگار ملے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں دیکھنا ہے کہ ہم جو بھی کریں اس سے عام آدمی کی زندگی کیسے بہتر ہو اور ان کے مشکل وقت کو کیسے نکالیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج معیشت مستحکم ہے اور بغیر کسی سپورٹ کے روپے کی قدر میں اضافہ ہورہا ہے، اسٹاک مارکیت مثبت ہے اور معاشی اشاریے ٹھیک ہورہے ہیں، ہمارا خسارہ کم اور برآمدات بڑھ رہی ہیں، اب ہماری سمت درست ہے، اب ہم ے آگے بڑھنا ہے اور معیشت کو چلانا ہے تاکہ لوگوں کو روزگار ملے۔
فرقان احمد حکومت معیشت بہتر کرنے کی بھرپور کوشش کرر ہی ہے۔ اب اگر اسٹیبلشمنٹ یا کوئی اور اسے گرائے گا تو ملک کا ہی نقصان کرے گا۔
ن لیگ نے ریکارڈ اندرونی اور بیرونی خساروں پر ملک کو چھوڑا تھا۔تحریک انصاف حکومت نے آکر یہ خسارے کم کرنے شروع کیے تو کمزور بنیادوں پر استوار معیشت کے ہوش ٹھکانے آ گئے۔ اگر ملک کی معاشی سمت یہی رہی (خسارے کنٹرول میں رہے) تو جلد یا بدیر مہنگائی، بیروزگاری میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔
فوری علاج کے چکروں میں سابقہ حکومت کینسر کا علاج ڈسپرین سے کر رہی تھی جس سے معاشی مریض نے کچھ بہتری محسوس کی لیکن تندرست نہیں ہوا۔ اب کینسر کا علاج کیموتھیرپی سے ہو رہا ہے :)
EJZ8-YANWk-AA-4-Iv.jpg
 
فرقان احمد

حکومت نہیں گرائی جانی چاہیے تاہم اپوزیشن نے بھی اپنا منجن فروخت کرنا ہے، بالکل اسی طرح، جس طرح خان صاحب فروخت کیا کرتے تھے۔ گزشتہ حکومت میں، ڈالر کا ریٹ ایک روپیہ بھی اوپر جاتا تھا، تو خان صاحب جو کچھ ارشادات فرماتے تھے، اب موجودہ نام نہاد اپوزیشن رہنماؤں کو بھی فرمانے دیجیے۔ آپ اپنا کام کرتے چلے جائیے۔ ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی جب تک اپوزیشن کے ساتھ نہیں بن رہی ہے، تب تک عوامی سطح پر بڑی تبدیلی آنے سے تو رہی؛ بہت کم امکان بچ رہا ہے۔ بس، سر جھکا کر، دیانت داری سے کام کرتے جائیے۔ ویسے، معاشی صورت حال کے حوالے سے ایسی روشن صورت حال بھی نہیں ہے جس کا نقشا آپ کھینچ رہے ہیں۔ سمت اور نیت تو شاید درست ہو، تاہم، سیاسی عدم استحکام اور بے یقینی کی فضا اپنا کام بالآخر کر جائے گی۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
حکومت نہیں گرائی جانی چاہیے تاہم اپوزیشن نے بھی اپنا منجن فروخت کرنا ہے، بالکل اسی طرح، جس طرح خان صاحب فروخت کیا کرتے تھے۔ گزشتہ حکومت میں، ڈالر کا ریٹ ایک روپیہ بھی اوپر جاتا تھا، تو خان صاحب جو کچھ ارشادات فرماتے تھے، اب موجودہ نام نہاد اپوزیشن رہنماؤں کو بھی فرمانے دیجیے۔ آپ اپنا کام کرتے چلے جائیے۔ ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی جب تک اپوزیشن کے ساتھ نہیں بن رہی ہے، تب تک عوامی سطح پر بڑی تبدیلی آنے سے تو رہی؛ بہت کم امکان بچ رہا ہے۔ بس، سر جھکا کر، دیانت داری سے کام کرتے جائیے۔
ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے اتنی مشکل سے انتظام کر کے اپوزیشن کو دیوار سے لگایا ہے اور اب آپ کا خیال ہے وہ محض ایک سال بعد ہی ان کو واپس اقتدار میں لانے کی راہ نکالے گی؟ میرے خیال میں ایسا ممکن نہیں ہے۔
باقی جہاں تک معیشت کی بات ہے تو پی پی پی ملک کا خارجی معاشی سیکٹر ٹھیک کرکے گئی تھی جسے ن لیگ کو مزید بہتر کرنا چاہئے تھا۔ مگر اگلا الیکشن جیتنے کے چکر میں انہوں نے اسے تباہ کیا تاکہ معیشت کے داخلی سیکٹر کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ پچھلے دور حکومت میں کم مہنگائی، دولت کی ریل پیل اسی وجہ سے تھی۔ جس کا سارا بوجھ خارجی سیکٹر زرمبادلہ کے ذخائر جلا کر اٹھا رہا تھا۔ تحریک انصاف حکومت نے آکر اسے جلانا بند کیا تو ملک کی داخلی معیشت کا پہیا بیٹھ گیا کیونکہ وہ جعلی بنیادوں پر چل رہا تھا۔ اب یہ حکومت بھی پی پی پی کی طرح جب ملک کی خارجہ معیشت ٹھیک کرکے جائے گی تو ن لیگ دوبارہ آکر پچھلے 5 سال والی تاریخ دہرائے گی۔
 
سنا ہے کہ دو نسلیں کماتی ہیں اور آنے والی دو کھاتی ہیں۔ آپ کماتے جائیے، وہ کھاتے جائیں گے۔ اپنی اپنی قسمت ہے صاحب!
 
Top