جاوید ھاشمی بمقابلہ شیخ رشید

راول پنڈی میں‌اس دفعہ مزےکا مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔ این اے 55 میں‌مسلم لیگ نون کے امیدوار جاوید ھاشمی ہیں‌جبکہ قاف سے شیخ رشید۔
حنیف عباسی اب نون میں شامل ہونے کے لیے پر تول رہے ہیں۔ واضح رہے کہ جاوید ھاشمی جو کہ جیل میں بھی رہ چکے ہیں‌ یہ کہہ چکے ہیں‌کہ اگر نون نے انتخابات میں حصہ لیا تو وہ پارٹی چھوڑدیں‌گے۔
 
پنڈی کی پیشانی سے بے وفائی کا داغ دھونے ایا ہوں
یہ مصرعہ ہے جاوید ہاشمی کا جو انھوں نے اپنے انتخابی دنگل سے پہلے ارشاد فرمایا ہے۔
1100314370-1.gif

ایکسپریس
 

غازی عثمان

محفلین
میرے خیال میں اس دفعہ پورے پاکستان میں صرف راولپنڈی میں ہی ایک ایسا شہر ہے جہاں تگڑا دنگل دیکھنے کو ملے گا، اس بار شیخ صاحب کی حالت کچھ کمزور دکھائی دے رہی ہے کیونکہ مقابلے میں دونوں‌ امیدوار مظبوط ہیں، یعنی حنیف عباسی اور جاوید ھاشمی، شیخ صاحب کی خوش قسمتی سے تیسرے مظبوط امیدوار اعتزاز احسن اب الیکشن نہیں لڑ رہے لیکن اس صورت میں‌ شیخ رشید کو فائدہ پہچنے کا امکان نہیں بلکہ اسکے ووٹ بھی نواز لیگ کو پڑتے لگ رہے ہیں ، میرے خیال میں شیخ رشید کو چاہیے تھا کہ کسی اور سیٹ پر بھی کاغذات جمع کرادیتے تاکہ کسی بھی صورت پارلیمان میں تو پہچ جاتے، بہر حال اصل صورت حال تو 8 جنوری کو معلوم ہوگی، یا پنڈی کے احباب کچھ بتا سکیں گے۔

ویسے نون لیگ کے دونوں اور ق لیگ کے واحد امیدوار طالبعلم رہنما رہے ہیں ( عباسی اور ھاشمی کا تعلق جمیعت سے تھا ، شیخ رشید کا """شاید""" این ایس ایف سے )
 
Top