تین پہیلیاں

جیہ

لائبریرین
(1)

پوسا نہ پالا بن گئی خالہ
"خالہ! بھانجے کو کھلاؤ"
بولی: "ہوش میں آؤ"

(2)

ڈبکی کھا کر آئی نکل
دیکھ کے جائے پھسل
دیکھنے میں پھول نہ پھل
کہنے کو اک پھول اک پھل

(3)

سیکھنے والا بولتا جائے
سیکھانے والا چپ
اس سے میرا دھیان لڑا ہے
شور نہ کرنا، چپ!


جوابات اگلے جمعے کو
 

جیہ

لائبریرین
بالکل ٹھیک

اب باقی دو پہیلیاں بوجھ کر ایک موبائل سیٹ کے حقدار بن جائیں
 

جیہ

لائبریرین
بالکل درست شاباش

بس دوسرے کا جواب دے کر نوکیا کا ایک موبائل وصول کرلیں
 

جیہ

لائبریرین
پہلی اور تیسری پہیلی کے جوابات معلوم ہوچکے ہیں، تیسری پہیلی کا جواب یہ ہے:


ڈبکی کھا کر آئی نکل
دیکھ کے جائے پھسل
دیکھنے میں پھول نہ پھل
کہنے کو اک پھول اک پھل

ایک ایسی مٹھائی جو دیکھنے میں نہ پھول جیسی ہے اور نہ پھل جیسی مگر اس کا نام ایک پھول اور پھل کا مرکب ہے یعنی:

گلاب جامن
 
Top