تین سو بہترین جامعات میں سے چھ پاکستانی

یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کرنے والی برطانوی عالمی ایجنسی ‘ کُئیکوریلی سائمنڈز’ Quacqarelli Symondsنے ایشیا کی تین سو اہم یونیورسٹیوں میں پاکستان کی صرف چھ یونیورسٹیوں کو شامل کیا ہے
ایشیا کی تین سو بہترین یونیورسٹیوں میں سے پہلی پانچ یونیورسٹیوں میں پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کی کوئی یونیورسٹی شامل نہیں
اس فہرست میں ہانگ کانگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پہلے، نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور دوسرے، یونیورسٹی آف ہانگ کانگ تیسرے، سیؤل نیشنل یونیورسٹی چوتھے اور چائنیز یونیورسٹی آف ہانگ کانگ پانچویں نمبر پر ہیں۔
پاکستان کی جن چھ یونیورسٹیوں کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے ان میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کا ایک سو آٹھواں نمبر ہے۔ کراچی یونیورسٹی کو ایک سو اکانوے سے دو سو کی درجہ بندی میں شامل کیا گیا ہے جبکہ آغا خان یونیورسٹی دو سو ایک سے ڈھائی سو اور لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز (لمز) دو سو اکیاون سے تین سو کی درجہ بندی میں شامل ہے
پاکستان میں ایک سو سینتیس یونیورسٹیز ہیں جو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی منظور شدہ ہیں۔ جس میں چوہتر سرکاری شعبے اور تریسٹھ نجی شعبے میں چل رہی ہی
ہائر ایجوکیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جن چھ پاکستانی یونیورسٹیوں کو ایشیا کی تین سو بہترین یونیورسٹیوں میں شامل کیا ہے اس کی متعلقہ اداروں میں عالمی معیار کے مطابق تعلیم اور تحقیق کی سہولیات کی فراہمی اور عالمی اداروں سے الحاق سمیت کئی وجوہات ہیں۔
کمیشن کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں اعلٰی تعلیم کی بہتری کا اندازہ اس بھی لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ نو برسوں میں پاکستان میں تین ہزار دو سو اسی افراد نے ڈاکٹریٹ کی سند لی ہے جبکہ پچھلے پچپن برسوں میں یہ سند حاصل کرنے والوں کی تعداد تین ہزار ہے
مزید پڑھئیے
 
Top