غالب تو دوست کسی کا بھی، ستمگر، نہ ہوا تھا

عاطف بٹ

محفلین
تو دوست کسی کا بھی، ستمگر، نہ ہوا تھا
اوروں پہ ہے وہ ظلم کہ مجھ پر نہ ہوا تھا

چھوڑا مہِ نخشب کی طرح دستِ قضا نے
خورشید ہنوز اس کے برابر نہ ہوا تھا

توفیق بہ اندازۂ ہمت ہے ازل سے
آنکھوں میں ہے وہ قطرہ کہ گوہر نہ ہوا تھا

جب تک کہ نہ دیکھا تھا قدِ یار کا عالم
میں معتقدِ فتنۂ محشر نہ ہوا تھا

میں سادہ دل، آزردگیِ یار سے خوش ہوں
یعنی سبقِ شوقِ مکرّر نہ ہوا تھا

دریائے معاصی تنک آبی سے ہوا خشک
میرا سرِ دامن بھی ابھی تر نہ ہوا تھا

جاری تھی اسدؔ، داغِ جگر سے مری تحصیل
آ تشکدہ جاگیرِ سمندر نہ ہوا تھا​
 
آنکھوں میں ہے وہ قطرہ کہ گوہر نہ ہوا تھا
اس مصرع کو اگر کوئی کسی نسخے میں دیکھ کر بتائے۔ یوں تو نہیں: آنکھوں میں وہ قطرہ ہے کہ گوہر نہ ہوا تھا؟
 
جیہ

لائبریرین

نسخہ اردو ویب میں یوں ہے

توفیق بہ اندازۂ ہمت ہے ازل سے
آنکھوں میں ہے وہ قطرہ کہ گوہر نہ ہوا تھا
 
مجھے وہ زیادہ اچھا لگے گا جو ایڈِٹ کیا گیا ہے،

میں سمجھتا ہوں، ہم کسی کی غلطی کی دو صورتوں میں نشاندہی نہیں کرتے چاہے وہ ہلکی پھلکی تفریح میں ہو یا سنجیدہ، مزاح پیدا کر رہی ہو یا نقصان،
یا تو ہم ڈرتے ہیں ایسا کرتے ہوئے یا ہم اپنی نا پسندیدگی کی وجہ سے کسی کی غلطی سے مطمئن رہتے ہوئے مزید غلطیوں کی راہ ہموار کرتے ہیں۔

اور جیہ سے میرا انٹریکشن صرف کچھ دِنوں کا ہے جو میرے لیے خوشگوار ہی رہا، اس لیے ایک سادہ سی بات میں مزاح کا عنصر نکالنا مجھے برا نہیں لگا، اور نہ کسی اور کو لگنا چاہیے۔ وہ بھی ایسی صورتحال اور ذہنی ماحول میں جس سے جیہ گزر کر آئی ہیں اور گزر رہی ہیں۔
 
سید ذیشان

مجھے جو بات نامعقول لگتی ہے، خاص طور پر دوستوں کی، تو میں اس کی ضرور نشاندہی کرتا ہوں۔ آپ کی بات، جو کہ بہت عام ہے اور نسل پرستی کے زمرے میں آتی ہے، میری توقعات کے مطابق نہیں تھی۔

جیہ ناراض نہیں ہو رہی تھیں اس لئے میں نے اپنا کمنٹ ہٹا دیا تھا۔
 
جب تک کہ نہ دیکھا تھا قدِ یار کا عالم
میں معتقدِ فتنۂ محشر نہ ہوا تھا

کیا کہنے کیا بات ہے غالب کی
شریک محفل کرنے کا شکریہ
شاد و آباد رہیں
 
Top