توانائی کے متبادل وسائل وقت کی اہم ضرورت ہے، فاروق ستار

الف نظامی

لائبریرین
کراچی: متبادل انرجی ایجوکیشن ماڈل پارک نارتھ ناظم آباد زون میںمہمان خصوصی حق پرست رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے متبادل وسائل اور ان کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے اور بلدیہ وسطی نے نجی اداروں کے اشتراک سے آلٹر نیٹ انرجی ایجو کیشن ما ڈل پارک میں شمسی توانائی کی پیداوار کا یو نٹ لگا کر اس کی ابتدا کی ہے۔

اس مو قع پر اراکین اسمبلی ریحا ن ہاشمی ، آ صف حسنین ،جمال احمد ،علی رضا عابدی ،ایڈ منسٹر یٹر بلدیہ وسطی کمال مصطفی ،میو نسپل کمشنر وسطی لطیف لو دھی کے علاوہ کورین کونسل جنرل سمیت مختلف اداروں کے افسران بھی شریک تھے،اس مو قع پر ریحا ن ہاشمی نے کہا کہ شمسی توانائی کے ذریعے بجلی پیدا کی جاسکے گی اور اس کے سا تھ طلبا کے لیے لیبارٹری کی ضرورت کو بھی پورا کیا جا سکے گاجس سے طلبا شمسی توانائی کی پیداوار کا عملی مظاہرہ بھی دیکھیں گے اور اس کے بارے میں معلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ پلانٹ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں بھی مدد گا ر ثابت ہونگے،اس تقریب سے ایڈ منسٹر یٹر کمال مصطفی نے کہا کہ ہم ریحا ن ہا شمی کے مشکور ہیں کے ان کی ذاتی دلچسپی اور کوشش سے بلدیہ وسطی میں شمسی توانائی کے یو نٹ کی تنصیب کی گئی اور مستقبل میں بلدیہ وسطی کے دیگر پا رکوں میں بھی اس قسم کے یو نٹس لگائے جائینگے،اس تقریب میں نذیرحسین یونیورسٹی، NEDیونیورسٹی، WWFآرگنائزیشن، سندھ پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے نمائندگا ن نے بھی شرکت کی۔
 
Top