تلمیذ صاحب

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

تلمیذ صاحب، لائبریری ٹیم میں خوش آمدید !

آپ کی یہاں موجودگی لائبریری ٹیم میں ایک اور توانا اضافہ ہے اور ہم سب کے لئے نہایت خوشی کا باعث ۔

--------------------------------------------------------------

پروف ریڈنگ کے لئے ایک باقاعدہ طریق وضع کرنا اولین ترجیحات میں سے تھا اس سلسلے میں بھی پیش رفت ہو چکی ہے (مہوش علی اور اعجاز اختر صاحب کے خیالات بھی آپ یہاں فورم میں دیکھ سکتے ہیں) البتہ اسے یہاں پیش کرنے میں ابھی کچھ وقت درکار ہے ۔ اس ضمن میں ایک اہم کڑی سروے ہے جو دراصل تجزیاتی رپورٹ کا حصہ ہے۔ میں سروے فارم ایک خام حالت میں تیار کر چکی ہوں ۔ جیسے ہی سروے سوفٹویئر پر کام مکمل ہو جائے گا ، یہ اہم مرحلہ بھی نبٹ جائے گا۔

اگر میں غلطی پر نہیں ہوں تو آپ بغیر کسی رہنمائی کے ایک بہترین پروف ریڈر ہیں۔

آپ بلا تاخیر پروف ریڈنگ شروع کرنا چاہیں تو زاویہ سے بھی ابتداء کر سکتے ہیں (یا پھر کوئی دوسری تصنیف)۔ اگر یہ آپ کے پاس ذاتی طور پر موجود ہو تو اچھی بات ورنہ اس کی کاپی آپ کو فراہم کر دی جائے ۔
 

تلمیذ

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
آپ بلا تاخیر پروف ریڈنگ شروع کرنا چاہیں تو زاویہ سے بھی ابتداء کر سکتے ہیں (یا پھر کوئی دوسری تصنیف)۔ اگر یہ آپ کے پاس ذاتی طور پر موجود ہو تو اچھی بات ورنہ اس کی کاپی آپ کو فراہم کر دی جائے ۔

وعلیکم السلام شگفتہ،

خیر مقدم کیلئے شکر گزار ہوں ۔ ‘زاویہ‘ میری پسندیدہ ترین کتابوں میں سے ایک ہے اور میرے پاس موجود ہے۔ بس آپ کی طرف سے طریق کار کے متعلق ہدایات کا انتظار ہے، چاہے
ذ۔ پ۔ کے ذریعے بھیج دیں یا یہیں پوسٹ کر دیں۔۔ کیونکہ یہاں پر یہ میرا پہلا تجربہ ہے۔ اور یہ وکی کا کیا معاملہ ہےِ؟ بس ایک مرتبہ مجھے یہاں کے طریق کار کے بارے میں علم ہو جائے پھر کوئی مشکل نہیں رہے گی اور میں رواں ہو جاؤنگا۔ انشا اللہ۔۔۔۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم تلمیذ صاحب

اعجاز صاحب بھی اس ضمن میں روشنی ڈال چکے ہیں۔ آپ کی سہولت کے لئے کچھ نکات اضافہ کرنا چاہوں گی اگر چہ پروف ریڈنگ کے باقاعدہ طریق کے ضمن میں چند سوالات ہنوز باقی ہیں۔ پروف ریڈنگ ایک سے زائد مراحل پر مشتمل ذمہ داری ہے اس بابت چند* ابتدائی نکات درج ذیل ہیں :

# متن مکمل** پیش کیا گیا ہے یا نامکمل / تمام ابواب یا اسباق (کی تعداد) مکمل ہے

# پیش کئے گئے ابواب یا اسباق کی ترتیب درست ہے، بمطابق اصل (کتاب)

# ہر باب (متن میں) اقتباسات کی تعداد مکمل ہے، بمطابق اصل (کتاب)

# ہر باب (متن میں) اقتباسات کی ترتیب درست ہے، بمطابق اصل (کتاب)

# ہر باب میں اقتباسات کے درمیان ضروری فاصلہ موجود ہے، بمطابق اصل (کتاب)

# ہر اقتباس میں جملوں کے درمیان ضروری فاصلہ موجود ہے

# ہر جملے میں الفاظ کے درمیان ضروری فاصلہ موجود ہے

# جملوں میں نحوی ترکیب درست ہے ، بمطابق اصل (کتاب)

# جملوں میں کلمات (اسم اور فعل) کی صرفی صورت درست ہے، بمطابق اصل (کتاب)

# جملوں میں ہر لفظ کی املاء درست ہے
(املاء کے ضمن میں اعجاز اختر صاحب بالخصوص اور چند دوسرے اراکینِ محفل نے بالعموم نشاندہی کی ہے۔ اعجاز صاحب کے پیغامات اس حوالے سے خصوصیت کے حامل ہیں۔)

# ابواب میں سادہ متن ، اشعار ، اقوال ، مکالمہ کی موجودگی کی صورت میں متذکرہ تمام کو تحریر کرنے کا فرق (بلحاظِ ساخت) ملحوظ رکھا گیا ہے

# ہر باب میں شہ سُرخی، ذیلی سُرخی یا سُرخیوں (اگر متن میں موجود ہیں) کو ترتیب میں اور درست لکھا گیا ہے ، بمطابق اصل (کتاب)

وغیرہ ۔۔۔
-------------------------------------------------------------------------------------------
* کچھ تیکنیکی نکات پر مہوش علی اور اعجاز اختر صاحب روشنی ڈال چکے ہیں ، کچھ نکات ہر سوالات ابھی باقی ہیں ۔
** اگر کتاب کاپی رائٹ سے آزاد ہے تو مکمل حالت میں ہوگی۔


==================================

جویریہ مسعود بھی زاویہ کی پروف ریڈنگ کر رہی ہیں۔
جویریہ، اگر آپ اپنا تجربہ شیئر کرلیں تو بہت خوب

وکی کے ضمن میں تلمیذ صاحب کے سوال کے لئے قیصرانی صاحب آپ کی خصوصی توجہ چاہوں گی۔

شکریہ
۔
 

تلمیذ

لائبریرین
شگفتہ،
ایک انتہائی مفصل اورجامع جواب کیلئے آپکا شکر گزار ہوں مجھے آپ سے اسی کی توقع تھی۔ یہ تمام باتیں واقعی پروف ریڈنگ کے ‘ آرٹ ‘ کیلئے بنیادی حیثیت رکھتی ہیں۔ اب آپکی تجویز کے مطابق وکی کے طریق کار کیلئے قیصرانی اور زاویہ کے بارے میں جویریہ کے جواب کا انتظار ہے تاکہ پھر میں کام شروع کر سکوں۔

شکریہ ۔ ۔
 

جیہ

لائبریرین
السلام علیکم

شگفتہ بہن نے اتنی جامع وضاحت کردی ہے کہ میری تو ضرورت نہیں رہتی۔ مگر ایک بات ضرور یاد رکھنے کی قابل ہے۔۔۔۔ اور وہ یہ کہ جس کتاب کی آپ پروف ریڈنگ کر رہے ہیں، ضروری نہیں کہ اس کتاب کا شائع شدہ نسخہ اغلاط سے پاک ہو۔ جیسا کہ میرا تجربہ ہے زایہ2 کا۔ میرے پاس جو کتاب ہے وہ سنگِ میل پبلیکیشنز کا شائع کردہ ہے جو کہ ایک بااعتماد ادارہ ہے۔ مگر اس کے باوجود اس کتاب میں کافی کتابت کی غلطیاں ہیں۔ اور وقوف اور اعراب کا تو بالکل ہی خیال نہیں رکھا گیا ہے۔ وقف کی جگہ کاما کا استعمال بہت ہے۔ تو اس کا بھی خیال رکھا جانا چاہیئے۔

جہاں تک وکی پر کام کرنے کا طریقہ ہے تو قیصرانی سے بہتر کون سمجھا سکتا ہے
 

تلمیذ

لائبریرین
میں آپ سے سو فیصد متفق ہوں جویریہ ، بلکہ میں نے تو اپنے زاویہ 2 کے نسخے پر اغلاط کی نشاندہی بھی کی ہوئی ہے کہ کسی وقت فرصت ملے تو لاہورجاکرسنگ میل والوں کو انکے پروف ریڈر کی نا اہلی کی جانب توجہ دلاؤں ( ویسے یہ کام اب تک کسی اور نے کر دیا ہوگا۔ ہمیں آئندہ ایڈیشن میں ان اغلاط کی تصحیح کی توقع رکھنی چاہئیے) ۔۔
 

جیہ

لائبریرین
محترم تلمیذ صاحب۔ بہت خوب،

زاویہ2 کی پروف ریڈنگ میں میری یہ مدد کریں کہ جن صفحوں پر آپ نے غلطیوں کی نشاندہی کی ہے ان کے نمبر (صفحہ نمبر) مجھے دے دیں ، مجھے آسانی رہی گی پروف ریڈنگ میں۔
 
Top