تصویر کے رخ۔۔۔

نثر ی نظم
تصویر کا پہلا رخ دیکھتے ہیں۔۔۔
تو اور میں ساتھ ہیں
میں خوش و خرم تو شادو فرحاں ہے
توہی ہمدم ،غم گسار و راز داں ہے
محبت ،پیار ہر اک احساس تجھی سے ہے
الغرض جینے سے لے کر مرنے تک مرا سب کچھ تم سے لےکر تم تک
تصویر کا دوسرا رخ دیکھتے ہیں ۔۔۔
تو مجھ سے جدا ،میں تجھ سے جدا
غم مجھے بھی ہے ،خوش تو بھی نہیں
نہ تِرا کوئی غم گسار ، نہ مِرا کوئی پرسان حال
محبت ختم ، پیار ختم،احساس ختم جذبات دفن
اس سب کے باوجود بھی اک راز کہوں
جینے سے لے کر مرنے تک مرا سب کچھ تم سے لے کر تم تک
تصویر کا اک تیسرا رخ دیکھتے ہیں ۔۔۔
تو چھوڑ گیا تھا ،تو واپس آیا
مجھے تڑپتا ،سسکتا،کرلاتا آنسوؤں کی ندیاں بہاتے پایا
اپنےسنیے سے لگا کر ، آنسوؤں کو پونچھ کر
گِلوں شِکووں کو مٹا کر ،مجھے ہنسا کر
میرے غموں کو مٹا یا مجھے خوش کیا
میں نے سب کچھ بھلایا ،بس اتنا کہا
جینے سے لے کر مرنے تک مرا سب کچھ تم سے لے کر تم تک​
 
Top