تری نگاہ کے مارے تلاش کرتا ہوں۔۔۔۔سیّد امانت علی شاہ نظامی

تری نگاہ کے مارے تلاش کرتا ہوں
دلِ حزیں کے سہارے تلاش کرتا ہوں

خبر نہیں مجھے ہے گناہ یا کہ ثواب
تری نظر کے اشارے تلاش کرتا ہوں

میں آئینہ ہوں ترا تیرے روبرو ہوکر
وہ بے نقاب نظارے تلاش کرتا ہوں

وہ ایک بار جو تو نے مجھے پکارا تھا
کبھی جو پھر تُو پکارے تلاش کرتا ہوں

ہزاروں قافلے منزل پہ اپنی جا پہنچے
میں نقشِ پا کو تمہارے تلاش کرتا ہوں

دوامِ بحر میں رہ کر نظامیِ خستہ
میں ہوں وہ موج کنارے تلاش کرتا ہوں
 
Top