'تخلیق کے ستون' کا 3D ماڈل!

arifkarim

معطل
1995 میں ہبل خلائی دور بین نے صحابیہ عقاب (Eagle Nebula) میں موجود 'تخلیق کے استون' گیس و دھول کے مجموعوں کی یہ شہرہ آفاق تصاویر لی تھیں جن کا زمین سے فاصلہ 7000 نوری سال بنتا ہے:
str2_tnspillars_da.ashx

اسکا 3D ماڈل حال ہی میں تیار ہو چکا ہے جسے یہاں دیکھا جا سکتا ہے:

یاد رہے کہ ان گیسوں اور گرد و غبار کے مجموعوں کو 'تخلیق کے استون' اسلئے کہا جاتا ہے کہ یہ کشش ثقل کی بدولت اربوں، کھربوں سال بعد ستاروں، سیاروں، سیارچوں میں تبدیل ہو جاتے ہیں جن میں سے ایک ہمارا نظام شمسی بھی ہے :)
زیک عثمان محمد سعد حمیر یوسف عبدالقیوم چوہدری
 

محمد سعد

محفلین
تخلیق کے ستون انہیں غالباً اس لیے کہتے ہیں کہ ان میں ستاروں کی پیدائش کا عمل ابھی بہت فعال ہے۔ ورنہ تو ہر جگہ یہی دستور ہے کہ گیس کے بادل قوتِ ثقل کے تحت جمع ہو کر ستاروں میں بدلتے ہیں۔
 

حمیر یوسف

محفلین
عارف بھائی ایک تھیوری یہ بھی کہتی ہے کہ یہ تخلیق کے ستون اب تک فنا بھی ہوگئے ہونگے۔ ایک سپر نوا کے ہاتھوں یہ حادثہ تقریبا آج سے 6000 ہزار سال پہلے ہی ہوچکا ہوگا، کیونکہ یہ زمین سے تقریبا 7000 نوری سال کے فاصلے پر ہیں اور ان سے پیدا ہونے والی روشنی کو زمین پر آتے آتے بہت فاصلے لگ جاتا ہے، لیکن اتنے عظیم فاصلے کےباعث زمین پر انکی تباہی اگلے ایک ہزار سال سے پہلے مشاہدے میں نہ آسکے۔ ساتھ ہی سائنسدان یہ بھی کہتے ہیں کہ سپر نووا پھٹنے کے ساتھ ہی ریڈیو ویو اور ایکس رے کی تابکاری کی وجہ سے ہوسکتا ہے کہ یہ تخلیق کے ستون مکمل فنا نہ ہوئے ہوں لیکن ان میں بتدریج ٹوٹ پھوٹ کاٹ پیٹ erosion ہوا ہو
http://en.wikipedia.org/wiki/Pillars_of_Creation
 
پاکستان میں یوٹیوب ابھی تک بین ہے۔ اسی لئے ایساہو رہا ہوگا۔ یہاں دیکھ لیں:
http://www.dailymotion.com/video/x2otca0
مزہ آگیا۔
جزاک اللہ۔

آپ یوٹیوب کا ایڈریس بھی لکھ دیجیے۔ ہم اس کے ایڈریس میں سے یو ٹیوب ڈاٹ کام کی جگہ پلے اِٹ ڈاٹ کام لکھ کر کام چلالیں گے اور وہیں سے اس ویڈیو کو داؤن لوڈ بھی کرسکیں گے۔
 

تجمل حسین

محفلین
ہم اس کے ایڈریس میں سے یو ٹیوب ڈاٹ کام کی جگہ پلے اِٹ ڈاٹ کام لکھ کر کام چلالیں گے اور وہیں سے اس ویڈیو کو داؤن لوڈ بھی کرسکیں گے۔
خلیل الرحمٰن صاحب! معذرت۔ لیکن کچھ سمجھ نہیں آئی اس بات کی۔ جب میں نے یوٹیوب کے ربط میں پلے اِٹ ڈاٹ کام لکھا تو وہ www.bwin.com پر ری ڈائریکٹ ہوگیا۔ کیا مجھ سے کوئی غلطی ہوگئی تھی؟؟؟
 
Top