تحریک طالبان پاکستان کا حامد میر پر حملے سے اظہار لاتعلقی

تحریک طالبان پاکستان کا حامد میر پر حملے سے اظہار لاتعلقی

اسلام آباد(این این آئی)کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہاہے کہ حامد میر پر حملے سے واضح ہوگیا اصل حکمرانی کس کی ہے۔ انہیں بلوچ عوام پر خفیہ ادارے کے مظالم عیاں کرنے کی پاداش میں نشانہ بنایا گیا۔ٗ علماء کرام ٗ صحافیوں اور عوامی مقامات پر حملے کر نے والی اصل قوتوں کو بے نقاب کیاجائے۔اتوار کو ای میل کے ذریعے بھیجے گئے ایک بیان میں شاہد اللہ شاہد نے حامد میر پر حملے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سینئر صحافی حامد میر پر مذموم حملہ بلوچ عوام پرخفیہ ادارے کی جانب سے کئے گئے مظالم کو عیاں کر نے ٗ پرویز مشرف کیس اور بعض دیگر جرائم سے پردہ اٹھانے کی پاداش میں کیا گیا ہے۔پاکستان کے غیور مسلمان تقسیم پاکستان کی خطرناک سازشوں کے خلاف یک آواز ہو جائیں ٗملک کی حقیقی منزل اسلام اور شریعت ہے ٗ سکیورٹی ادارے راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حامدمیرپر حملے سے بات اچھی طرح واضح ہوجاتی ہے کہ پاکستان میں اصل حکمرانی کس کی ہے ؟شاہد اللہ شاہد نے کہاکہ ظلم کے خلاف آواز بلند اور اسلام کی بات کر نے والے کو جینے کے حق سے محروم کر دیا جاتا ہے مشرقی پاکستان کے سانحہ بھی اسی وجہ سے رونما ہوا اسلام آباد میں لال مسجد آپریشن سکیورٹی اداروں کی جانب سے پاکستان پر یقیناً جان لیوا حملہ تھا ،انہوںنے کہاکہ تحریک طالبان پاکستان کے نظریاتی اثاثے کی حفاظت اور بحالی کی جنگ میں مصروف ہے ہم ملک میں حقیقی اسلام کا نفاذ چاہتے ہیں۔

http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=191969
 
Top