تحریک انصاف کے جلسے میں کیمرے والے ڈرون کا حملہ!

arifkarim

معطل
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)تحریک انصاف نے ہمیشہ پاکستان میں ڈرون حملوں کی مخالفت کی اور اِسی وجہ سے خیبرپختونخواہ میں نیٹوفورسز کی سپلائی بھی بند رکھی لیکن گیارہ مئی کے جلسے کی کوریج کے لیے پاکستان میں پہلی مرتبہ ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کی گئی۔پاکستان میں ایک نجی ٹی وی چینل نے تحریک انصاف کے ڈی چوک جلسے کی ڈرون یعنی ریموٹ کنٹرول کواڈ کاپٹر کے ذریعے کوریج کی ۔یادرہے کہ کواڈ کاپٹر چارپنکھوں والی ایک ریموٹ کنٹرول ڈیوائس ہے جو اپنے ساتھ کیمرے لے کر اُڑسکتی ہے۔ اس سے قبل پاکستان میں وائرلیس ڈی ایس این جی کے ذریعے کوریج کی جاتی تھی لیکن پاکستان میں نجی میڈیا گروپ نے لائیوکوریج کے لیے نئی ٹیکنالوجی استعمال کرکے ریکارڈ قائم کردیاہے ۔ بتایاگیاہے کہ ڈی ایس ایل آر کے ذریعے 360درجے سے کوریج کرناممکن ہوگیاہے اور اِسے تجزیہ نگار ایک اہم سنگ میل قراردے رہے ہیں۔ اس ڈرون سے لیا گیا اس جلسے کا ہوائی منظر:
 
Top