تاجکستان میں میر سید علی ہمدانی کی یاد منائی گئی

حسان خان

لائبریرین
تاجکستان میں میر سید علی ہمدانی کی یاد منائی گئی

تاجکستان کے ضلعِ جلال الدین رومی کے ثقافتی و تفریحی باغ میں مشرق کے بزرگ عارف، ادیب، شاعر اور مفکر میر سید علی ہمدانی کی سات سو سالگی کی مناسبت سے ایک ثقافتی محفل کا انعقاد ہوا۔ ضلع کی نائب رئیس مَیرمبی غفورزادہ نے سید علی ہمدانی - کہ جنہوں نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ شہرِ کولاب میں گذارا تھا - کی زندگی اور اُن کی گراں قدر تالیفات کے بارے میں اہلِ محفل کو معلومات دیں۔ بعد ازاں، اہلِ ثقافت اور طالب علموں نے اُن کے منتخب اشعار کی قرائت کی اور فنکاروں نے اُن کے اشعار پر مبنی اپنے ترانوں سے حاضرینِ محفل کی خاطر کو شاد کیا۔ ہم یاد دہانی کرتے چلیں، کہ رواں سال تاجکستان کی کوششوں اور اقوامِ متحدہ کے ثقافتی ادارے یونیسکو کی قرارداد سے میر سید علی ہمدانی کا سات سو سالہ جشن پورے جہاں میں منایا جائے گا۔

خبر کا منبع: تاجکستان کا سرکاری اخبار 'جمہوریت'
خبر کی تاریخ: ۱۹ فروری ۲۰۱۵ء

* تاجکستان کے صوبۂ ختلان کے 'جلال الدین رومی' نامی اس ضلعے کا پرانا نام کالخازآباد تھا، لیکن ۲۰۰۷ء میں عظیم شاعر مولانا جلال الدین رومی کے آٹھ سو سالہ جشن کے موقع پر اس ضلعے کا نام مولانا رومی کے نام پر رکھ دیا گیا ہے۔
 
آخری تدوین:
Top