بیوی کی ذہانت

یوسف-2

محفلین
بیوی کی ذہانت اور خاوند کی حسرت​

ایک شخص اپنی بیوی سے بڑا تنگ تھا اور اسے ہر حالت میں طلاق دینا چاہتا تھا ۔ ایک دن اس نے دیکھا کہ اس کی بیوی سیڑھیاں چڑھ رہی ہے ۔ اس نے بیوی کو مخاطب کر کے کہا : سنو اگر تو اوپر چڑھی تو تجھے طلاق۔ نیچی اتری تو بھی تجھے طلاق اور اپنی جگہ کھڑی رہی پھر بھی تجھے طلاق۔

اس عورت نے اپنے خاوند کی طرف دیکھا ، لمحہ بھر کے لیے رکی، ذرا سوچا پھر اس کے خاوند نے دیکھا کہ اس نے سیڑھی سے چھلانگ لگا دی ہے۔ خاوند کی حسرتوں پر پانی پھر گیا ۔ اپنی بیوی سے مخاطب ہوا: میرے ماں باپ تجھ پر قربان! تو کتنی بڑی فقیہہ ہے ۔اگر امام مالک رحمۃ اللہ علیہ وفات پا جائیں تو ممکن ہے اہل مدینہ فتوی کے لیے تیرے ہی پاس آئیں۔(سنہری کرنیں از عبدالمالک مجاہد)
 
Top