جاسم محمد
محفلین
بھاری رقم کے عوض مودی کی جھوٹی تعریف، اسٹنگ آپریشن نے بھانڈا پھوڑ دیا
سوشل میڈیا پر جتنے زیادہ فالوروز اتنے زیادہ فائدے لیکن اسٹنگ آپریشن نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ فوٹو: فائل
بھارت کی ایک صحافتی کمپنی نے اسٹنگ آپریشن کے دوران کئی بھارتی اداکاروں کی جانب سے رقم لے کر نریندر مودی کی تعریفیں کرنے کی حامی بھرنے کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے بڑے نام پیسے لے کر بھارتی حکمران جماعت بی جے پی اور وزیراعظم نریندر مودی کی تعریفوں کے پُل باندھنے لگے یعنی سوشل میڈیا پر جتنے زیادہ فالوروز اتنے زیادہ فائدے۔
صحافتی کمپنی کوبرا پوسٹ کے اسٹنگ آپریشن میں سب کا بھانڈا پھوٹ گیا اور آپریشن نے بھارت میں تہلکہ مچا دیا ہے۔
کوبرا پوسٹ کے نمائندے ایک ایک کر کے بالی وڈ کے اداکاروں اور گلوکاروں کے پاس گئے اور انھیں بی جے پی کیلئے سوشل میڈیا پر مثبت پروموشن کرنے کیلئے کہا جس پر جیکی شروف، ماہیما چوہدری، راج پال یادیو،گلوکار میکا سنگھ سمیت کئی افراد نے فوری حامی بھر لی۔
پاکستان مخالف بیانات دینے میں مشہور بھارتی سنگر ابھیجت تو ایک قدم آگے نکلے اور انہوں نے تو مودی کی مثبت تشہیر کیلئے آنے والی ٹیم کو نت نئے آئیڈیاز بھی پیش کر دیئے۔