بھارت کی مشہور مصنفہ ”سشمیتا بینرجی“ کو افغانستان میں قتل کردیا گیا

حسینی

محفلین
بھارت کی مشہور مصنفہ ”سشمیتا بینرجی“ کو افغانستان میں قتل کردیا گیا
سشمیتا بینرجی کو افغانستان کے شمالی صوبے پکتیکا میں ان کے گھر کے باہر قتل کیا گیا۔
ویب ڈیسک جمعرات 5 ستمبر 2013
171410-SushmitaBanerjee-1378389579-623-640x480.jpg

49 سالہ بھارتی مصنفہ افغانستان کے بزنس مین سے شادی کے بعد سے صوبے پکتیکا میں رہائش پذیر تھیں ۔ فوٹو: اے ایف پی

کابل: افغانستان میں رہائش پزیر بھارت کی معروف مصنفہ سشمیتا بینرجی کو شمالی صوبے پکتیکا میں قتل کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سشمیتا بینرجی کو مسلح افراد نے صوبائی دارالحکومت خارانہ میں ان کے گھر کے باہر فائرنگ کرکے قتل کیا، پولیس کے مطابق چند مسلح افراد سشمیتا بینرجی کے گھر میں داخل ہوئے اور ان کے اہل خانہ کو یرغمال بنانے کے بعد سشمیتا کو گھر سے باہر لے جا کر فائرنگ کرکے قتل کردیا اور ان کی لاش ایک اسکول کے پاس پھینک دی۔ ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ 49 سالہ بھارتی مصنفہ افغانستان کے بزنس مین سے شادی کے بعد سے صوبے پکتیکا میں رہائش پذیر تھیں جب کہ وہ خود ہیلتھ ورکر کے طور پر کام کررہی تھیں۔
http://www.express.pk/story/171410/
 
Top