بھارت میں کسانوں کا احتجاج. بھارت کا یوم جمہوریہ. پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج. لال قلعہ پر پرچم

ابن آدم

محفلین
انڈین یوم جمہوریہ پر ہزاروں احتجاجی کسانوں کی ٹریکٹر پریڈ: دلی میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران پولیس کی آنسو گیس شیلنگ

مختلف رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے انڈیا کے ہزاروں احتجاجی کسان دارالحکومت نئی دہلی میں اپنے ٹریکٹروں سمیت داخل ہو گئے ہیں۔ کسانوں کو دارالحکومت میں داخلے سے روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کے شیل فائر کیے گئے ہیں۔

آج انڈیا کے 72ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر دارالحکومت نئی دہلی میں کسان ٹریکٹر ریلی کا انعقاد کر رہے ہیں۔ اس ریلی کو ٹریکٹر پریڈ کا نام دیا گیا ہے۔

پنجاب ہریانہ، مغربی اتر پردیش، راجستھان اور کئی دیگر ریاستوں سے ہزاروں کسان اپنے ٹریکٹر لے کر دلی کے نواح میں پہنچ چکے ہیں اور اب وہ مختلف اطراف سے دارالحکومت میں داخل ہونے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ دارالحکومت کی سرحدوں پر اس وقت موجود ٹریکٹروں کی تعداد ہزاروں میں بتائی جا رہی ہے۔ کسان اس ریلی کو ’کسانوں کی طاقت‘ کا مظاہرہ قرار دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ انڈیا کے کسان حکومت کی جانب سے بنائے گئے نئے زرعی قوانین کے خلاف گذشتہ دو ماہ سے احتجاجی دھرنا دیے بیٹھے۔ یہ احتجاج دلی کے نواح میں تین مختلف مقامات پر جاری ہے جس میں ہزاروں کی تعداد کسان اور ان کے خاندان شریک ہیں۔

واضح رہے کہ انڈیا میں یوم جمہوریہ کے موقع پر پریڈ میں مختلف فوجی دستے مارچ کرتے ہیں اور ملک کی مختلف ریاستوں کی ثقافت کی جھلکیاں پیش کی جاتی ہیں۔ اس پریڈ میں جنگی ساز و سامان کی نمائش کے ذریعے ملک کی جنگی طاقت کا مظاہرہ بھی کیا جاتا ہے۔

کسانوں کی ریلی قومی ریلی کے بعد منعقد ہو گی۔ اس دن کی مناسبت سے انڈین دارالحکومت اور اس کے اطراف میں ہزاروں سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

یہ ٹریکٹر ریلی ٹیکری، غا‏زی پور اور شنگھو سرحد سے دلی میں داخل ہو گی۔ ابھی تک احتجاجی کسانوں کو دلی داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

دلی پولیس کی کوشش ہو گی کہ وہ ٹریکٹر کے ساتھ داخل ہونے والے کسانوں کو دارالحکومت میں رکنے نہ دے۔

حکومت نے پہلے ٹریکٹر ریلی کی اجازت نہیں دی تھی لیکن کسانوں کو کسی تشدد کے بغیر ریلی سے روکنا مشکل ہو رہا تھا۔ ٹریکٹر ریلی کی محدود راستوں پر اجازت دی گئی ہے۔

انڈین یوم جمہوریہ پر احتجاجی کسانوں کی ’ٹریکٹر پریڈ‘ دلی میں داخل، پولیس سے جھڑپیں - BBC News اردو
 

ابن آدم

محفلین
EtRm-cHXMAENmC1
 

ابن آدم

محفلین
جیسے ہمارے ہاں شہزاد اکبر پر یقین کرنے والے موجود ہیں ویسے ہی انڈیا میں اپ انڈیا کی ایسی خبروں پر یقین کرنے والے بھی ہیں :D:D:D:D
 
Top