بھارت میں انتہا پسند ہندو تنظیم کے کارکنوں نے پاکستانی مصوروں کے فن پارے پھاڑ دیئے۔۔

حاتم راجپوت

لائبریرین
تعصب کہاں نہیں۔
نیز آپ کا ا"احتجاج" کہاں تک محدود ہے جو آپ امن کو یوں لتاڑ رہے ہیں۔
امن کو نہیں لتاڑ رہا محترم عثمان بھائی۔۔ لیکن ہر مذموم حرکت کا اس کی سطح پر جواب دینے کی بات کر رہا ہوں۔
امن میں ہر فریق دوسرے کی سالمیت کا احترام کرتا ہے۔اگر آپ کا ہمسایہ آپ کے دروازے پر اینٹ دے مارے تو آپ اسے قتل تو نہیں کریں گے لیکن سختی سے بات ضرور کریں گے تا کہ آئندہ ایسا واقعہ نہ ہو۔
اور اگر آپ کی رائے میں امن کی تعریف یہ ہے کہ اگلا آپ کو تباہ کرنے کے ہر حربے اپنائے اور پھٹکار کرے اور آپ اپنے جائے نماز پر بیٹھے ”امن امن“ کی تسبیح پڑھتے رہیں تو اس سے ہر گز امن قائم نہیں ہو سکتا۔ بلکہ ایسا امن اسے امن سمجھنے والے کو مبارک ہو۔
اور یہ تو ایک چھوٹی سی خبر تھی۔ پاکستانی قوم کا پانی اور پتا نہیں کیا کیا چوری ہو رہا ہے لیکن ہمارے حکمران تو ہمارے حق کے غصب ہونے پر بول نہیں رہے کیوں کہ اُن کو اُن کا ”حق“ گھر بیٹھے جو ملتا ہے۔
 
Top