تاسف بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر انتقال کر گئیں

جاسم محمد

محفلین

بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر انتقال کر گئیں​

ویب ڈیسک

February 06, 2022

لتا منگیشکر کی عمر 92 برس تھی۔ فوٹو: فائل
لتا منگیشکر کی عمر 92 برس تھی۔ فوٹو: فائل
بھارت کی نامور گلوکارہ لتا منگیشکر انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا نے کئی ماہ سے اسپتال میں زیر علاج نامور گلوکارہ کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔

92 سالہ گلوکارہ کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے 9 جنوری کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ اب تک زیر علاج تھیں لیکن گزشتہ روز ان کی طبیعت بگڑنے کے باعث انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا تھا۔
 

سیما علی

لائبریرین
افسوس صد افسوس کرونا وائرس نے ایک اور نامور زندگی کا چراغ گل کردیا!!!!سروں کی دنیا کا ایک روشن باب تمام ہوا !!!!
لتا کو سب سے بڑا خراجِ تحسین مجروح سلطان پوری نے اپنی نظم میں پیش کیا تھا جس کا عنوان تھا ’لتا منگیشکر‘
جہاں رنگ نہ خوشبو ہے کوئی
تیرے ہونٹوں سے مہک جاتے ہیں افکار میرے
میرے لفظوں کو جو چھو جاتی ہے آواز تیری
سرحدیں توڑ کر اڑ جاتے ہیں اشعار میرے
 
Top