بھارتی فوج کی آزاد کشمیر کے شہر کوٹلی میں دوبارہ بلا اشتعال فائرنگ۔۔آخری اطلاعات آنے تک جاری

حاتم راجپوت

لائبریرین
161451-indiansoldeirs-1376416072-953-640x480.jpg

سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فوج نے دوبارہ آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر، تتہ پانی اور کھوئی سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کر دی۔ فوٹو: فائل


کوٹلی: بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر کے شہر کوٹلی میں نکیال سیکٹر، تتہ پانی اور کھوئی سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سےسیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے شہر کوٹلی میں نکیال سیکٹر، تتہ پانی اور کھوئی سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کا سلسلہ رات 9 بج کر 20 منٹ پر شروع ہوا جو تا حال جاری ہے۔

بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ کچھ روز سے سیز فائر کی کھلی خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور پاکستان کے مسلسل احتجاج کرنے کے باوجود بھارتی فوج نے سرحد پر جارحانہ روش اختیار کر رکھی ہے، گزشتہ روز بھی اتوار اور پیر کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے چری کوٹ، ستوال، نکیال اور بٹل سیکٹروں میں شدید گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہیدہو گیا، پیر کی شام کو بھارتی فوج نے نارووال سیکٹر میں فائرنگ کی اور نکیال سیکٹر میں فائرنگ کر کے نانگا ٹوپہ اور پانامہ چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ کنٹرول لائن کی صورتحال کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات ایک بار پھر کشیدہ ہوگئے ہیں اور بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہا ہے تاہم ہمیشہ کی طرح خلاف ورزی کا الزام پاکستان پر لگا دیا جاتا ہے۔


حوالہ ربط۔
 
Top