بڈھ بیر ماشو گگر میں جنداللہ گروپ نے3افراد کے اغواءکے بعد حجرے کو بارودی مواد سے اڑا دیا

بڈھ بیر ماشو گگر میں جنداللہ گروپ نے3افراد کے اغواءکے بعد حجرے کو بارودی مواد سے اڑا دیا

پشاور(کرائمزرپورٹر)خیبر ایجنسی کی کالعدم تنظیم نے رات گئے پشاور کے مضافاتی علاقہ بڈھ بیر ماشوخیل میں حجرے کے اندر گھس کرایک ہی خاندان کے تین افراد کو اسلحہ کی نوک پر اغواءکرکے علاقہ غیر منتقل کردیا مغویوں میں دو بھائی اور ان کا ایک چچا زاد بھائی شامل ہے عسکریت پسندوں نے فرار ہوتے ہوئے حجرے میں بارودی مواد کے دھماکے بھی کردیئے جس سے حجرے اور گھرکو شدید نقصان پہنچا واقعہ کے بعد علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے سراغ رساں کتوں کے ذریعے سرچ آپریشن شروع کردیاتاہم انہیں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی واضح رہے کہ اغواءہونے والے تینوں افراد عوامی نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی رہنما میاں مشتاق (مرحوم) کے قریبی رشتہ دار ہیں اور میاں مشتاق کو چند ماہ پہلے نامعلوم شدت پسندوں نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ ماشوخیل میں فائرنگ کرکے قتل کیا تھاتھانہ بڈھ بیر کے ایس ایچ او گران اللہ خان کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب خیبر ایجنسی کی کالعدم تنظیم لشکر اسلام کے جنداللہ گروپ کے دو درجن سے زائد عسکریت پسند بڈھ بیر کے علاقہ ماشوخیل میں میاں مشتاق مرحوم کے حجرے میں گھس گئے اور وہاں سے اسلحہ کی نوک پر حجرے میں سوئے میاں فہد ،میاں شکیل پسران عبدالباقی اور ان کے چچا زاد بھائی محمد شبیر احمد ولد میاں عبداللہ جان کو زبردستی حجرے سے نکال کر اپنی گاڑی میں ڈال کر علاقہ غیر خیبر ایجنسی لے گئے ایس ایچ او نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے جاتے وقت حجرے میں بارودی مواد کے دھماکے بھی کئے جس سے حجرہ اور گھر کے متعدد کمروںکو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے سراغ رساں کتوں کے ذریعے علاقہ میں سرچ آپریشن بھی کیا تاہم آپریشن میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی واضح رہے کہ تین افراد کو اغواءکرنے اور حجرے کو بموں سے تباہ کرنے کا مقدمہ تھانہ بڈھ بیر میں سب انسپکٹر خائستہ رحمن کی مدعیت میں خیبر ایجنسی کی کالعدم تنظیم کے 25سے زائدافراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے ایف آئی آر میں کالعدم تنظیم کے امجد ولد عبدالواحد، شاہد ولد عبدالحمید ، داد خان، گلستان اور بختیار پسران حیات خان ساکنان سلیمان خیل حال باڑہ، وکیل ولد جمعہ خان، صفت ولد شریف، سید قمر ولد عباد، باچا ولد طائف، حاجی شریف ولد حاجی کریم، ظبیر ولد خان زمان ساکنان اکاخیل حال باڑہ، سجاد ولد ناصر، واقف ولد فقیر، واقف ولد شیر رحمن، رمیز ولد کائنات ، ساجد ولد ابراہیم ساکنان کہ ولہ حال باڑہ خیبر ایجنسی اور 7نامعلوم کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ مقدمہ میں 365،3/4ایکسپلوسیو،427،148،149اور 7اے ٹی اے کے دفعات چارج کئے گئے ہیں۔

http://www.dailypakistan.com.pk/front-page/21-Apr-2014/94918
 
Top