بچوں کو اغواءکرکے دہشتگردی میں استعمال کیے جانے کاانکشاف

بچوں کو اغواءکرکے دہشتگردی میں استعمال کیے جانے کاانکشاف
29 جون 2014 (16:34)
news-1404041690-5675.jpg

مزارشریف(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں اقوام متحدہ کے سیاسی نمائندہ دفتر یوناما نے انکشاف کیاہے کہ افغانستان میں جاری جھڑپوں میں بچوں کی ہلاکتوں میں تیس فیصد اضافہ ہوگیاہے جہاں بچوں کو سکولوں سے اغواءکرکے جنگ کے لئے استعمال کیاجاتاہے۔ یوناما کے عہدیداروں نے مزارشریف شہر میں ایک پریس کانفرنس میں بچوں کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ2014ءمیں افغانستان میں بچوں کی ہلاکتوں میں تیس فیصد اضافہ ہوا ہے،بچوں کو جنگ میں استعمال کرنا، ان کا جنسی استحصال، اغوا، سکولوں پر حملے اور انسان دوستانہ امداد سے بچوں کومحروم کرنا جیسے اقدامات کا بچوں کو سامنا ہے ۔ ادارے میں انسانی حقوق شعبے کے سربراہ نے کہا کہ گذشتہ برس بچوں کے خلاف تشدد کے1,694 واقعات رجسٹر کئے گئے تھے جن میں545 واقعات میں بچے ہلاک ہوگئے اور 1,149 واقعات میں بچے بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان بچے سب سے زیادہ سڑک کنارے بموں کے دھماکوں میں مارے جاتے ہیں۔
http://dailypakistan.com.pk/international/29-Jun-2014/117771
 
Top