بغیر جنگ بندی طالبان سے مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے، عرفان صدیقی

بغیر جنگ بندی طالبان سے مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے، عرفان صدیقی

اسلام آباد…حکومتی کمیٹی کے رابطہ کار عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ غیرمشروط جنگ بندی کے بغیر طالبان سے مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے۔ وزیرا عظم کے معاون خصوصی اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ طالبان کی پر تشدد کاروائیوں نے مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کیا ہے، حتمی موقف واضح کردیا ہے کہ طالبان کی جانب سے غیر مشروط فائر بندی کے بغیر اب مذاکرات جاری نہیں رہ سکتے۔ عرفان صدیقی نے وفاقی کابینہ کو طالبان مذاکراتی کمیٹی سے 17 روز مذاکراتی عمل اور پھر تعطل کی تفصیلی بریفنگ دی۔ عرفان صدیقی نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ طالبان مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جہاں سے ٹوٹا تھا آج بھی وہیں کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حتمی موقف واضح کردیا کہ طالبان کی جانب سے غیر مشروط فائر بندی کے بغیر اب مذاکرات جاری نہیں رہ سکتے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سمیت کابینہ ارکان نے حکومتی کمیٹی کے موٴقف کی تائید کی ہے۔http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=139152
 
Top