بش کی آمد پر احتجاج

اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ بش کی آمد پر کوئی احتجاج نہیں ہوگا۔ ہندوستان جو کہ امریکہ کا مستقبل کا طویل المعیادی دوست ہونے کا دعوی کرتا ہے۔ وہاں بھی بش کی آمد پر شدید احتجاج دیکھنے میں آیا ہے۔وہاں بش کے پتلے جلائے گئے اور امریکی پرچم نذرِ آتش کیا گا۔ پھر ہمارے لوگ خاموش کیوں رہیں۔ خصوصا مجھے ایم ایم اے کی منافقت سمجھ نہیں آتی۔ ایک طرف تو امریکہ کو منبر پر گالیاں دی جاتی ہیں۔ لیکن جب اپنا احتجاج نوٹ کرنے کا وقت ہوتا ہے۔ تو مسجدوں میں یہی مولوی بھیگی بلی بن جاتے ہیں۔ جبکہ دوسری طرف ماڈرن عمران خان بش کی آمد پر ریلی نکالنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ آپ اس بارے میں‌کیا کہتے ہیں۔ اپنی رائے دیجئے
 

دوست

محفلین
انھی چیزوں‌کی وجہ سے میں‌ان لوگوں‌سے بے زار ہوں‌ان میں‌تو کسی معاملے پر بھی اتحاد نہیں۔
اتحاد ہے تو صرف کہ حکومت کو گرا دو۔ اس کے بعد آپس میں‌لڑو ہڈی کے لیے ۔۔
بش کی آمد سے انھیں‌کیا غرض۔۔
جو پتلے جلانے تھے وہ تو جلا لیے ناموس رسالت‌ص کے دیوانوں‌ نے اب ان کا جوش پانی کی جھاگ کی طرح‌بیٹھ گیا ہے۔
 
Top