برے لوگ منظم ہوتے ہیں۔

لڈو ایک میٹھی چیز ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہر میٹھی چیز لڈو ہے۔
https://www.facebook.com/pages/Dr-Muhammad-Aftab-Asghar/104591956282564
ڈاکٹر آفتاب اصغر نے کہا تھا برے لوگ منظم ہوتے ہیں۔ لیکن ہم تمام منظم لوگوں کو برا نہیں کہتے۔ ویسے برے لوگوں کا وطیرہ ہے کہ وہ ایک نظام بنا کر ترتیب سے کارروائی کرتے ہیں۔
مثالیں ملاحظہ ہوں۔
ابلیس، نمرود ، فرعون، حضرت عیسٰی کے دشمن، سقراط کے دشمن، قیصر و کسرٰی، اسلام کے دشمن غزوہ بدر میں، احد میں، آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مخالف، صحابہ کے دشمن، تابعین کے دشمن ، اولیاء و صلحاء کے خلاف کام کرنے والے، قائد اعظم محمد علی جناح کے دشمن، پاکستان کے دشمن، جھوٹے مدعیان نبوت ، سوشلسٹ ، سرمایہ دار اور موجودہ سپر پاورز۔
اب اسلام کی سربلندی کے لیے نیک خواہشات رکھنے والوں کو بھی منظم ہو کر اپنا دفاع کرنا ہو گا۔ تعلیم و تربیت اسلامی اس کے لیے کوشاں ہے۔ ملائیے ہاتھ۔
 
Top