برطانیہ نے ڈاکٹر عبدالسلام کا گھر قومی ورثہ قرار دے دیا

جاسم محمد

محفلین
برطانیہ نے ڈاکٹر عبدالسلام کا گھر قومی ورثہ قرار دے دیا
By ویب ڈیسک On دسمبر 14, 2020 2
rff.jpg



برطانوی حکومت نے الیکٹروویک یونیفکیشن تھیوری میں خدمات سر انجام دینے پر نوبیل ایوارڈ کا اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی، ڈاکٹر عبدالسلام کے برطانیہ میں واقع گھر کو قومی ورثہ قرار دے دیا ہے،حال میں برطانوی محکمہ ورثہ نے ڈاکٹر عبدالسلام کے گھر کے باہر نصب کی جانے والی نیلے رنگ کی تختی کی رونمائی کی ہے۔

تختی پر لکھا ہے کہ ‘ عبدالسلام 1996-1926، ماہر طبیعات، نوبیل انعام یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں سائنس کے فاتح تھے،ڈاکٹر عبدالسلام امپیریئل کالج لندن میں تھیوریٹکل فزکس کے بانی تھے اور 1957 سے لے کر 1996 میں انتقال کے وقت تک وہ اسی گھر میں رہائش پذیر تھے۔


EoZr9GfW8AAr3p4.png


پروفیسر مائیکل ڈف جنہوں نے پروفیسر عبدالسلام کی سربراہی میں 1972 میں اپنی پی ایچ ڈی مکمل کی تھی انہوں نے بھی ان کی خدمات کے اس اعتراف پر اپنے استاد کی تعریف کی،انہوں نے کہا کہ پٹنی میں اس مکان پر ایک نیلی تختی ڈاکٹر عبدالسلام کو ایک قابل فخر خراج تحسین ہے جہاں وہ 40 سال تک مقیم رہے۔

پروفیسر مائیکل ڈف نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالسلام نہ صرف بیسویں صدی کے ایک بہترین سائنسدان تھے،جنہوں نے فطرت کی چار بنیادی قوتوں میں سے دو کو متحد کیا بلکہ انہوں نے ترقی پذیر دنیا میں سائنس اور تعلیم کی بہتری کے لئے اپنی زندگی بھی وقف کردی تھی۔

plaque-installed-facade_1606402017547_x2.jpg


ان کے ایک اور طالب علم پروفیسر ایان والسملے ، جو اب امپیریئل کے ایک پروٹوسٹ ہیں انہوں نے طبیعیات کے مضمون میں ڈاکٹر عبدالسلام کی خدمات کو شاندار قرار دیا۔

انہوں نے ڈاکٹر عبدالسلام کی سائنس سے وابستگی کو گہرا قرار دیا جس کے باعث ٹریسٹی میں نظریاتی طبیعیات کے بین الاقوامی مرکز کی بنیاد رکھی گئی ہے ، جس کا مقصد ترقی پذیر دنیا میں سائنس کی صلاحیت پیدا کرنا ہے۔
 
Top