انور شعور برا برے کے علاوہ بھلا بھی ہوتا ہے - انور شعور

خرد اعوان

محفلین
برا برے کے علاوہ بھلا بھی ہوتا ہے
ہر آدمی میں کوئی دوسرا بھی ہوتا ہے​

تم اپنے دیس کی سوغات ہو ہمارے لیئے
کہ حسن تحفئہ آب وہوا بھی ہوتا ہے ​

تمہارے شہر میں ہے جی لگا ہوا ورنہ
مسافروں کے لیے راستہ بھی ہوتا ہے ​

وہ چہرہ اک تصور بھی ہے ،حقیقت بھی
دریچہ بند بھی ہوتا ہے ، وا بھی ہوتا ہے ​

ہم اے شعور اکیلے کبھی نہیں ہوتے
ہمارے ساتھ ہمارا خدا بھی ہوتا ہے ​


انور شعور کے مجموعہ کلام "می رقصم " سے انتخاب​
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top