برائے اصلاح

موسم

آؤبچو تم کو بتائیں
سال میں کتنے موسم آئیں

چار ہیں موسم ایک برس میں
اور جڑے ہیں یہ آپس میں

ایک کے پیچھے دوجا آئے
اپنی ذمہ داری نبھائے3

پہلے بہار آئے پھر گرما
بعد خزاں کے آئے سرما

فصل گل میں گل مسکائیں
پنچھی آ کے نغمے گائیں

موسم گرما جب آتا ہے
میٹھے میٹھے پھل لاتا ہے

رت پت جھڑ کی جب آتی ہے
ہر سو زردی چھا جاتی ہے

دیکھو جاڑا آیا پھر سے
برف اترے ، بارش برسے

رنگ برنگے پیارے موسم
رب نے بنائے سارے موسم
 
آخری تدوین:
Top