بجلی کی پیداوار بڑھائی جائے، سپریم کورٹ

electricity_powergrid_670.jpg

فائل تصویر۔

اسلام آباد: ملک لوڈشیڈنگ کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے سپریم کورٹ کی بینچ جس میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری، جسٹس گلزار احمد اور جسٹس شیخ عظمت سعید شامل تھے، نے کہا کہ بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو تمام صارفین کو بجلی درست اندازمیں فراہم کی جائے۔

واپڈا کے ترجمان، ایڈووکیٹ سید موعزم علی رضوی نے کورٹ کو بتایا کہ اتھارٹی ہائڈروالیکڑسٹی بنانے کے لئے زمی دار ہے جو کہ پوری پیداوار کا بتیس فیصد ہے۔
بجلی کا شارٹ فال چار ہزار میگاواٹ ہے جبکہ کل مانگ تیرا ہزار آٹھ سو میگاواٹ ہے۔
عدالت نے واپڈا کو دو مئی کو ایک جامع رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے دوسرے اداروں کو بھی جس میں بجلی پیدا کرنے والی کمپنیاں، ہائیڈل یونٹس، آزاد پاور پروڈیوسر اور رینٹل پاور پلانٹس اپنے پچھلے چھ مہینوں کی اعداد و شمار جمع کروائیں۔
اس کے علاوہ عدالت نے پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی، نیشنل ٹرانسمشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی اور ارسا کو بھی نوٹس بھیجے کہ وہ بھی اعداد وشمار اور بجلی کے شارٹ فال کی وجوہات جمع کروائیں۔
عدالت نے مزید کہا کہ وہ رضاکارانہ طور پر کسی بھی ماہر کا بجلی پیدا کرنے کے زرائع اور اس کی ڈسٹریبیوشن کی رائے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
بہ شکریہ ڈان اردو
 
Top