باچاخان ایئرپورٹ پر ایک مرتبہ پھر مسافرطیارے پر فائرنگ

باچاخان ایئرپورٹ پر ایک مرتبہ پھر مسافرطیارے پر فائرنگ
07 اکتوبر 2014 (13:17) پشاور

  • news-1412669863-9974.jpg
  • news-1412669863-9974.jpg
  • news-1412669863-9974.jpg
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک مرتبہ پھر باچاخان ایئرپورٹ کے قریب مسافر طیارے پر فائرنگ کی گئی اورکسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم سول ایوی ایشن نے ایسے کسی بھی واقعے کی تردید کردی۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق طیارے پر صبح چار بج کر پینتیس منٹ پر اُس وقت فائرنگ کی گئی جب طیارے نے لینڈنگ کے لیے لائیٹس آن کیں تاہم کوئی جانی یامالی نقصان نہیں ہوا اورپائلٹ نے طیارہ بحفاظت لینڈکرگیا۔
پولیس کے مطابق سلمان خیل کے علاقے میں چارمشکوک افراد کو مشین گنوں اوردستی بموں کے ساتھ دیکھاگیا۔
خبرمیڈیا تک پہنچنے کے بعد سول ایوی ایشن کے ترجمان نے کہاہے کہ پشاور ایئرپورٹ پر فائرگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، ایسی اطلاعات بے بنیاد ہیں ۔
http://dailypakistan.com.pk/peshawar/07-Oct-2014/150499
 
Top