بابو گوپی ناتھ ۔۔۔ تبصرہ ، تجاویز ، استفسار

ماوراء

محفلین
بہت شکریہ شگفتہ۔۔!!

لیکن ایک بات تو طے ہے آپ سے زیادہ خوب نہیں ہے۔ :( آپ کی تعریف کرنے کے لیے مجھے سمجھ ہی نہیں آتی کہ کیسے کروں۔ :?
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اس کی ضرورت نہیں بس آپ ٹائپ کرتی جائیں اور پوسٹ کرتی جائیں تاکہ ہم سب پڑھتے رہیں اور آپ کو دعائیں دیتے رہیں :)
 
جواب

بہت خوب افسانہ بابو گوپی ناتھ منٹو کاایک نمائندہ افسانہ ہے۔ منٹو کو معاشرے کے منافقانہ رویوں سے حد درجہ نفرت رہی ہے۔ اس کی نظر میں ایسے لوگ جو باہر سے تو برے ہیں لیکن اندر سے گوپی ناتھ کی طرح صاف شفاف ہیں قابل قدر ہیں۔ افسانہ ممی میں بھی کچھ ایسا ہی موضوع اپنایا گیا ہے۔ لیکن ایسے منافق لوگوں سے منٹو کو ہمیشہ نفرت رہی ہے جو کہ دوغلے اور منافق ہیں جن کا باطن صاف نہیں جو بظاہرباہر توسے اپنے آپ کو اچھا ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن ان کی ذہنی غلاظت باہر پاکیزگی کو بھی گندہ کر دیتی ہے۔ بول رادھا بول کا راج کشور اس کی سب سے بڑی مثال ہے۔ منٹو راج کشور قسم کے لوگوں سےنفرت کرتا ہے۔
 
Top