بابری مسجدرپورٹ،ایڈوانی ،اومابھارتی اوردیگرنے منصوبہ بندی کی

فخرنوید

محفلین
بھارت کے سابق نائب وزیر اعظم ایل کے ایڈوانی، انتہا پسند ہندو رہنما مرلی منوہر جوشی اور اوما بھارتی نے بابری مسجد کی شہادت کی منصوبہ بندی کی تھی۔ یہ انکشاف سی این این نے لیبرہان کمیشن کی جانب سے حکومت کو دی گئی رپورٹ کے حوالے سے کیا ہے ۔ 17 سال کی تفتیش کے بعد جسٹس لیبرہان کمیشن نے بابری مسجد کی شہادت پر اپنی رپورٹ منگل کو حکومت کو پیش کر دی ہے۔ انکوائری کے دوران بی جے پی کے سینیئر رہنما لال کرشن ایڈوانی، مرلی منوہر جوشی، اوما بھارتی اور وزیراعلیٰ اترپردیش کلیان سنگھکمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ اڑتالیس مرتبہ توسیع دیئے جانے کی وجہ سے کمیشن کافی عرصے سے تنازعات کا شکار رہا۔ یہ رپورٹ اب وزارت داخلہ کو بھیج دی گئی ہے۔

بشکریہ: وائس آف پاکستان
 
Top