ایک مخصوص عرصہ کے دوران کی پوسٹس

طمیم

محفلین
کیا اس طرح کے روابط دوبارہ مہیا کئے جائیں گے۔

کسی خاص مدت کے پیغامات لسٹ‌ کرنے کا طریقہ آسان ہے، لیکن اس کے روابط مہیا نہیں کیے گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کی پوسٹس کے لیے ذیل کا ربط تو سب کو معلوم ہوگا:

http://www.urduweb.org/mehfil/search.php?do=getdaily

زیادہ دنوں کے پیغامات ڈھونڈنے کے لیے اسی یو آر ایل کے آخر میں &days=x کا اضافہ کرنے کی ضرورت ہے جہاں x کی جگہ دنوں کی تعداد لکھی جائے گی۔ مثال کے طور پر ذیل کے ربط سے گزشتہ دو دنوں کے پیغامات ڈھونڈھے جائیں گے:

http://www.urduweb.org/mehfil/search.php?do=getdaily&days=2

جبکہ گزشتہ 3 دنوں کے پیغامات ڈھونڈھنے کے لیے ذیل کا ربط کارآمد ثابت ہوگا:

http://www.urduweb.org/mehfil/search.php?do=getdaily&days=3

میں اس طرح کے روابط کو فورم کے پیج پر اوپر کسی مناسب جگہ شامل کر دوں گا تاکہ ممبران کو ان کے استعمال میں سہولت رہے۔
 

طمیم

محفلین
کیا درج بالا سہولت دوبارہ سیٹ کرنا ممکن ہے ۔ اسی طرح کسی بھی پیغام کی تدوین کرتے وقت کیا اس کے ٹائیٹل میں بھی تدوین کی جاسکتی ہے ۔ اگر کی جاسکتی ہے تو کیا اس کا سکرین شاٹ دیا جاسکتا ہے کیونکہ مجھے اپنے پیغام میں تدوین کرتے ہوئے ٹائیٹل میں تدوین کرنے کی سہولت نہیں نظر آئی۔
 
تازہ ترین والا ربط اس مقصد کے لئے ہے کہ پچھلے جتنے بھی دھاگے پڑھنے سے رہ گئے ہوں وہ سارے کینونیکل ترتیب میں نظر آجائیں۔ نیز یہ کہ کسی بھی غیر خواندہ گھاگے کے عنوان پر کلک کرنے سے آپ اس جگہ پہونچ جائیں گے جہاں سے اس گھاگے میں غیر خواندہ پیغامات شروع ہوتے ہیں۔

آپ خود سے دھاگے کا عنوان نہیں تبدیل کر سکتے۔ یہ کام موڈریٹر ہی کر سکتے ہیں۔ ایسی کسی صورت میں سہل ترین طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے ہی پیغام کو رپورٹ کر دیں اور سبب میں لکھ دیں کہ عنوان درست کرنا ہے۔ اس طرح کسی نہ کسی مدیر کے ذریعہ وہ کو درست کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ رپورٹنگ سے کوئی بھی منفی اثر آپ کی پروفائل پر نہیں پڑنے والا۔ یہ محض ایک ذریہ ہے کوئی پیغام مدیران کی نظروں میں لانے کا۔ خواہ سبب مثنت ہو یا منفی۔ :)
 
Top