ایک سوال

سوالات کا سیکشن مجھے کہیں نہیں ملا۔
تو یہیں پوچھ رہا ہوں۔
کچھ اشعار موزون ہونے کے باوجود مجھے موزوں نہیں لگتے جیسے کہ محترم فرحان صاحب کا یہ شعر
مشرق کو ہے پسند ! مَرَض مغربی مگر
سن لو بچے گا کچھ نہیں مرگِ حیا کے بعد

ابھی تک میں نے عروض کو ہاتھ بھی نہیں لگایا مگر میں شعر کی روانی سے ہی وزن کا کچھ اندازہ کر لیتا ہوں۔
دوسری بات عروض ڈاٹ کام کے مطابق میر کا شعر

الٹی ہوگئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا
دیکھا اس بیماریء دل نے آخر کام تمام کیا

بے وزن ہے مگر شعر اس سے بہتر رواں نہیں ہو سکتا۔ اس کی وجہ کیا ہے۔
 
الٹی ہوگئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا
دیکھا اس بیماریء دل نے آخر کام تمام کیا
اس شعر کو آپ درست لکھیں تو تقطیع درست ہو جائے گی۔
الٹی ہوگئی سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا
دیکھا اس بیمارئ دل نے آخر کام تمام کیا
 
اس شعر کو آپ درست لکھیں تو تقطیع درست ہو جائے گی۔
الٹی ہوگئی سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا
دیکھا اس بیمارئ دل نے آخر کام تمام کیا
تقطیع کا مجھے تو نہیں پتا البتہ اصلاح سیکشن میں ابھی بھی غلطیاں دکھائی دے رہی ہیں۔
 
کچھ عرصہ قبل میں نے عروض پڑھنا شروع کیا تھا مگر ایک دو اسباق سے آگے ہمت نہ ہوئی۔:p
عروض ویب سائٹ پر یہ تقطیع آ رہی ہے۔
sher_zps3n743jpn.png~original

مطلب غالباً یہ ہے کہ یہ بحرِ ہندی میں ہے۔ اور اس کی تفصیل اساتذہ بتا سکتے ہیں۔
 
Top