ایک تھا ٹائیگر ،،،،

anwarjamal

محفلین
ناز نے مجھے فون کیا ،، چلو جانور خرید کر لاتے ہیں ،،

میں نے پوچھا ، کہاں سے ؟
کہا ، سہراب گوٹھ سے جو ایشیاکی سب سے بڑی منڈی ھے ،،

میں نے کہا ،جانور تو اردو محفل فورم میں بھی کافی ہیں ،،تمہارے خیال میں اسد قریشی اور مرکھنے بیل میں کیا فرق ھے ؟

کہنے لگی مذاق چھوڑو اور جلدی سے اپنی کار لے کر آؤ ،،

جب ھم سہراب گوٹھ پہنچے تو ایک سے ایک خوبصورت مویشی ہمارے انتظار میں پلکیں بچھائے محسوس ہوئے ،،

ناز کو ایک سفید رنگ کی بچھیا بہت پسند آئی ،، میں نے اس کے مالک سے قیمت پوچھی ،،

مالک ؛ ساڑھے دس لاکھ ،،

میں ؛ اتنی زیادہ قیمت

مالک ؛ صاحب یہ کوئی عام گائے نہیں ھے ،

میں ؛ اچھا پھر کیا ھے یہ ؟

مالک ؛ صاحب یہ ،، شیلا ،،ھے ،

ھم آگے بڑھ گئے ،،، ناز نے دوسری گائے پسند کی ،، مگر وہ ،، منی ،، نکلی

میں نے کہا چھوڑ دو اسے یہ بدنام ہو چکی ھے ،،

اور آگے گئے تو مادھوری مل گئی ،

میں نے ناز سے پوچھا کہ یہ مویشی منڈی ھے یا بالی ووڈ ،،

ناز بولی ،، چلو چھوڑو کوئی بکرا دیکھ لیتے ہیں ،،

ایک بکرا پسند آیا لیکن اس کی کھال پر شاہ رخ خان لکھا ہوا تھا ،، دوسرا بکرا سلمان خان تھا ،،
ناز بولی خرید لو سلمان خان کو یہ ایک فلم میں ہمارے آئی ایس آئی کی ایک لڑکی زویا کو لے کر بھاگا تھا ،،،
 
Top