ایران کی جانب سے تحفہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

طالوت

محفلین
اس پہلو سے بھی غور کریں کہ جب ایران نے حزب اللہ کی اسلحے سے مدد کی تھی تو حزب اللہ اس قابل تھی کہ وہ اسرائیل کو چند ہی دنوں کی جنگ میں بھرپور نقصان پہنچائے۔ جبکہ حزب اللہ کے چار پانچ ہزار رضاکاروں کے مقابلے میں طالبان کے کئی لاکھ افراد ہیں، مگر وہ ان تمام سالوں میں ابھی تک دو سو امریکی فوجی ہی مار پائے ہیں۔ اگر ایران طالبان کی پیچھے ہوتا تو پھر یہ نقصان کئی گنا بڑے پیمانے پر ہوا ہوتا۔[/b]
اس سادگی پر مر جانے کو جی چاہتا ہے !
 
طالوت

محفلین
طالوت بھیا،
آغاز میں میرے صرف ایک سوال کا جواب دے دیجئے:
" ایران کو کیا ضرورت ہے کہ وہ امریکہ سے دشمنی کرے اور فلسطین جیسے مسئلے کو اٹھا کر دنیا میں بدنام ہوتا پھرے؟"
کیسی باتیں کرتی ہو بہنا ، فلسطین کا مسلہ ایران نے اٹھا رکھا ہے ؟ تو فلسطینی کیا کر رہے ہیں ؟ ۔۔۔۔۔۔۔ اور ایران کی بدنامی کی وجہ فلسطین کا مسئلہ اٹھانا ہے ؟
اگر ایران واقعی اتنا برا اور اسلام مخالف ملک ہے تو کیا یہ اسکے لیے بہتر نہ ہوتا کہ وہ اس خطے میں امریکہ کا ہمنوا بن جاتا [بلکہ جیسا کہ شاہ کے زمانے میں بنا ہوا تھا] اور پھر ان تمام عرب بادشاہوں کی ایسی تیسی پھیرتا رہتا؟ [جیسا کہ امریکہ کے وفادار شاہ کے زمانے میں صدام کو ہمت نہ تھی کہ ایران پر حملہ کرے بلکہ خود شط العرب اور دیگر جزیرے مذاکرات کے ذریعے خود صدام نے ایران کے حوالے کیے تھے]
بہنا جس کے سر پر امریکی ہاتھ ہو اس سے لڑنے کی کون جرات کرتا ہے ؟ صدام اپنے انجام کو پہنچا حالانکہ اس کی کہانی بھی دلچسپ ہے لیکن یہاں غیر ضروری ہے ۔۔۔
مذہبی اسلامی ایرانیوں اور ملحد مغرب زدہ ایرانیوں میں فرق کرنا
مذہبی اسلامی ایرانیوں کے عقائد و نظریات اگر یہاں پیش کروں گا تو نہ صرف پوسٹ مقفل ہو جائے گی بلکہ میں بھی وہی کام کروں گا جو آپ کی "معصوم شیعوں" والی تصویریں کر رہی تھیںا ۔۔۔ صرف اتنا کہوں گا کہ ہاتھی والوں کے بعد بیت اللہ پر حملے کی جرات صرف مذہبی ایرانی ہی کر سکے ہیں اب تک ۔۔۔۔
اگرچہ میری بہن آپ نے گفتگو بڑی لمبی چوڑی کی ہے لیکن آپ دوسروں کو سچائی کا درس دیں تو اس پر خود بھی عمل پیرا ہوں ۔۔۔یہاں کوئی بھی دودھ دھلا نہیں میں اس بات کا بارہا اظہار کر چکا ہوں ۔۔۔ "ٹیم" "ٹیم" کی بات وقت آنے دو پھر آپ اپنی تحریروں پر پشیمان ہو رہی ہوں گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں طالبان (افغان) کا زبردست حامی ہوں لیکن ان کے "کارناموں" پر اتنی ہی سختی سے تنقید بھی کرتا ہوں ، اس لیئے کہ سچ کو کسی بھی قسم کے تعصب سے پاک صاف ہو کر بیان کر دینا چاہیے ۔۔۔
تاہم عزت افزائی کے لیئے میں اپنی بہن کا ہمیشہ مشکور رہتا ہوں لیکن اونچا اڑنے / اونچائی کی سمجھ نہیں آئی کہیں مجھے شاہین تو نہیںسمجھ لیا:hatoff:
وسلام
 
طالوت

محفلین
اور آپ ہماری روشوں میں متضاد رویہ دیکھنا چاہیں تو یہاں اسکی ایک مثال موجود ہے۔
گیارہ ستمبر کے واقعے کی اتنی بالواسطہ اور بلاواسطہ شہادات اکھٹی ہو چکی ہیں، خود القاعدہ کے انٹرویوز نشر ہو چکے ہیں، مگر ابھی تک اس کو جھٹلایا جاتا ہے کہ ان تمام عربی طالبعلموں کو بہکا کر طیاروں میں سوار کروایا گیا تھا، اور ٹیپ کسی نے فراڈ سے بنا لی ہوں گی، اور پاکستانی میڈیا نے کسی بناسپتی القاعدہ کے لیڈر کا جھوٹا انٹرویو نشر کر دیا ہو گا ۔۔۔۔۔۔ [وغیرہ وغیرہ ۔۔۔ ہزار ہا بہانے]
بہنا کیسی کیسی باتیں کرتی پھرتی ہو ، مائیکل مورے کی 9/11 فارن ہایٹ تو دیکھ لو پھر پتہ چلے گا کہ وہ 19 "عرب جنگجو" میں سے کتنے کہاں کہاں سے زندہ بر آمد ہوئے ۔۔۔ اور یہ مائیکل مورے پکا امریکی ہے اسے مسلمانوں ، القاعدہ یا پاکستان سے بالکل محبت نہیں بس سچ کا پیامبر بنا بیٹھا ہے ۔۔۔ سیاپا یہی ہے کہ ہم کہیں بھی ٹھیک سے اپنا کیس پیش نہیں کر سکتے ، احساس کمتری کا شکار عالم اسلام اتنی بھی جرات نہیں رکھتا کہ یورپی یونین طرز کا ایک اتحاد ہی بنا لے یا ایرانی تجویز "تیل بطور ہتھیار" پر ہی عمل پیرا ہو ۔۔۔ ہم سے تو ہوگو شاویز اچھا ! بلکہ اگر کسی کو پتا ہو کہ اس غیرت مند قوم کی نیشنیلٹی کیسے مل سکتی ہے ؟ مل بھی سکتی ہے یا نہیں تو بتائے وہاں جا کہ رہنے کو جی چاہتا ہے۔۔۔ قسم سے۔۔۔۔۔۔۔وسلام
 
امکانات

محفلین
مہوش کیا آپ کو یہ نہیں معلوم کہ مولوی عمر کون ہے یہ طالبان کا ترجمان ہے اورملا عمر جو طالبان کے امیر کہلاتے ہیں یہ موصوف میڈیا سے گفتگو نہیں کر تے ا ن کی کوئی تصویردستیاب نہیں اورنہ ہی امریکہ کے پاس ہے جسکی مخالفت کرنی ہو اس کے بارے میں مکمل معلومات رکھیں خاص کر چھوٹی چھوٹی تو لازمی ہیں کسی وقت کام آجاتی ہیں
 
طالوت

محفلین
اور ویسے بھی بہن یہ پاکستانی طالبان کا ملا عمر کے نام جیسا مولوی عمر کھڑا کرنا فراڈ لگتا ہے یا تو ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیئے یا پھر ملا عمر کو بدنام کرنے کے لیئے ۔۔۔۔کسی سازش کی بو آ رہی ہے مجھے اس میں :music:۔۔۔۔۔ وسلام
 
آبی ٹوکول

محفلین
محترم بھائی صاحب، آپ مجھے کن کن باتوں میں بحثوں میں الجھا رہے ہیں۔
میں بہت کم علم ہوں اور یقینا آپ مجھ سے بہتر ادراک رکھتے ہوں گے کہ کوئی چیز مستند کیسے ہو سکتی ہے۔
بہرحال، میری ناقص رائے آپ جاننا چاہتے ہیں تو میرے نزدیک آجکل کسی خبر کے مستند ہونے کا اُسی طرز کا معیار ہونا چاہیے جیسا کہ احادیث و روایات کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے اپنایا جاتا ہے۔
مثلا یہ دیکھنا کہ خبر پھیلانے والا کون ہے [جس طرح علم الرجال میں حدیث بیان کرنے والے کے عقائد اور کردار وغیرہ کا علم ہوتا ہے]۔ تو آجکل اگر خبریں پھیلانے والے کا ماضی میں کردار صاف رہا ہے اسکی خبر میں وزن ہے۔ جبکہ اگر وہ ماضی میں بھی بے پر کی اڑاتا رہا ہے تو پھر اس کی خبر بے وزن ہو گی۔

والسلام۔
پیاری بہنا جو اصول آپ نے پیش فرمائے ہیں وہ تو ہم مسلمانوں کے ہاں قطعی القبول ہیں مگر کیا آپ یہ بتاسکتی ہیں کہ ان اصولوں پر پورے اترنے والے ادارے کون کونسے ہیں؟ ان کہ کیا کیا عقائد ہیں ؟اور کیا ان میں سے کبھی کسی نے جھوٹی خبر نشر نہیں کی ؟ جب کہ علم الحدیث کی رو سے تو کوئی اگر ایک بار جھوٹی خبر پھیلانے کا مرتکب ہوجائے تو پھر ساری زندگی کے لیے اس کی روایت ناقابل قبول ہوجاتی ہے۔ اگر آپ اپنے بیان کردہ اصولوں کو جوں کا توں آجکل کے میڈیا پر لاگو کریں گی تو پھر مجھے انتہائی افسوس ہے کہ کوئی بھی ادارہ اس قابل نہیں رہتا کہ پھیلائی ہوئی کسی بھی خبر کو مستند ماخذ کے بطور لیا جائے؟
 
مہوش علی

لائبریرین

بحث سے بحث کھینچتی ہے جس میں الجھنا بیکار۔
میں نے اپنے مراسلے میں بعینیہ " اسی" معیار کا ذکر نہیں کیا بلکہ آجکل کے حالات کے مطابق "اُسی طرز" کے معیار کا ذکر کیا ہے۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
بحث سے بحث کھینچتی ہے جس میں الجھنا بیکار۔
میں نے اپنے مراسلے میں بعینیہ " اسی" معیار کا ذکر نہیں کیا بلکہ آجکل کے حالات کے مطابق "اُسی طرز" کے معیار کا ذکر کیا ہے۔

اور مجھے معلوم تھا کہ اب آپ یہی کہنے والی ہیں چلیں بعینہ نہ سہی جس طرز کی آپ نے بات کی ہے اسی طرز کو دیکھ لیتے ہیں اس طرز کو آپ نے کچھ اس طرز سے واضح کیا ہے آپ کا بیان ان بریکٹس۔ ۔ ۔ (جس طرح علم الرجال میں حدیث بیان کرنے والے کے عقائد اور کردار وغیرہ کا علم ہوتا ہے]۔ تو آجکل اگر خبریں پھیلانے والے کا ماضی میں کردار صاف رہا ہے اسکی خبر میں وزن ہے۔ جبکہ اگر وہ ماضی میں بھی بے پر کی اڑاتا رہا ہے تو پھر اس کی خبر بے وزن ہو گی۔)
تو اسی طرز پر عرض ہے کہ کیا کوئی ایسا میڈیم ہے آپکی نظر میں کہ جس نے آج تک بے پر کی نہ اڑائی ہو؟
 
مہوش علی

لائبریرین
طالوت بھائی،
1۔ جہانزیب نے اپنے مراسلے میں ذکر کیا تھا کہ اس لڑی کو سیاست تک محدود رکھا جائے [حالانکہ میں نے صرف سیاسی طور پر ایران میں موجود ان دو گروہوں کا ذکر کیا تھا]

2۔ عقائد کا جو آپ نے حوالہ دیا ہے، وہ حوالہ تک ہماری گفتگو کے حساب سے انتہائی غلط ہے۔ اس لیے اس پر گفتگو آپ بڑھائیں نا میں۔

3.۔ اسی طرح کعبہ میں ہونے والے واقعے پر بغیر دلائل دیے ایران پر الزام لگا دینا بھی مناسب نہیں۔ ایسے افسوسناک واقعات سے دکھ ہوتا ہے، مگر یقین کریں جس ایرانی جلوس پر کعبہ پر قبضہ کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے اُس نے میں بڑی اکثریت عورتوں، بچوں، لاغر و لاچار بوڑھے افراد کی تھی۔ جتنے ایرانی اس میں مارے گئے انکی اکثریت آپ دیکھ لیں تو وہ عورتیں، بچے اور بوڑھے ہی ہیں [یعنی فورسز نے ان عورتوں و بچوں پر حملے کیے]۔ اور سب سے آخر میں آپ سے درخواست ہے کہ آپ یہ دیکھیں کہ انکے پاس کتنی رائفلیں و پستولیں تھیں۔ اب الزاما کچھ چاقو دکھا کر یہ کہا جائے کہ یہ لوگ کعبہ پر قبضہ کرنے چلے تھے تو لوگوں کے ضمیر کو خود انصاف کر لینا چاہیے۔ [اور یہ چاقو بھی الزامی طور پر بعد میں رکھے گئے تھے]۔
بہرحال، یہ افسوسناک واقعہ ہے کہ حرم میں کسی قسم کا خون بہے۔ اس سے قبل اسلامی تاریخ میں ہی مسلمانوں کے حرم "مکہ و مدینہ" [ان دونوں جگہ خون بہانا حرام ہے] کو مسمار کیا جا چکا ہے اور خون سے لبریز کیا جا چکا ہے اور اسلامی افواج نے ہی ہزاروں مسلمان خواتین کی عصمت دری کی، اور اسلامی فوجوں کی ہی سنگ باری سے کعبہ کی ایک دیوار ڈھہ گئی اور چھت بیٹھ گئی۔
پڑھئیے اردو وکیپیڈیا پر یہ مضمون جو اگرچہ کہ ابھی تک نامکمل ہے مگر خاص خاص باتیں پھر بھی بیان کر دی گئیں ہیں۔ اور یہ اسلامی تاریخ کا وہ بدنما واقعہ ہے کہ جسے اکثر چھپایا جاتا ہے اور بیان نہیں کیا جاتا۔

4۔ اور اگرچہ کہ اس لڑی میں نے افغانستان کے ملا عمر کی طرف اشارہ نہیں کیا تھا بلکہ پاکستانی طالبان کے ترجمان ملا عمر کی طرف اشارہ تھا۔۔۔۔۔۔ آپ سے درخواست ہے کہ اصل لڑی پر یہ گفتگو بڑھائیں کہ جہاں میں نے ثبوت کے ساتھ ثآبت کیا تھا کہ افغانی طالبان کے پاکستانی محسود کی طالبان سے مسلسل اور مکمل رابطے ہیں اور انکی طرف سے وفد آتے ہیں اور افغانی طالبان نے حکم دیا تھا کہ وہ بقیہ چھوٹے گروہ محسود طالبان میں ضم ہو جائیں، اور پھر جب محسود نے اہلحدیث گروپ کے شاہ خالد کو بمع 15 ساتھیوں کے قتل کیا تو افغانی طالبان نے پورا ایک تحقیقاتی کمیشن بھیجنے کا اعلان کیا۔
تو آپ نے اُس تھریڈ میں تو اس دلیل کا جواب نہیں دیا، جبکہ میں اس بات کو اس تھریڈ میں بڑھانا موزوں نہیں سمجھتی۔
 
مہوش علی

لائبریرین
اور مجھے معلوم تھا کہ اب آپ یہی کہنے والی ہیں چلیں بعینہ نہ سہی جس طرز کی آپ نے بات کی ہے اسی طرز کو دیکھ لیتے ہیں اس طرز کو آپ نے کچھ اس طرز سے واضح کیا ہے آپ کا بیان ان بریکٹس۔ ۔ ۔ (جس طرح علم الرجال میں حدیث بیان کرنے والے کے عقائد اور کردار وغیرہ کا علم ہوتا ہے]۔ تو آجکل اگر خبریں پھیلانے والے کا ماضی میں کردار صاف رہا ہے اسکی خبر میں وزن ہے۔ جبکہ اگر وہ ماضی میں بھی بے پر کی اڑاتا رہا ہے تو پھر اس کی خبر بے وزن ہو گی۔)
تو اسی طرز پر عرض ہے کہ کیا کوئی ایسا میڈیم ہے آپکی نظر میں کہ جس نے آج تک بے پر کی نہ اڑائی ہو؟
بھائی جی،
اور مجھے بھی معلوم تھا کہ آپ اگلا کیا اعتراض کرنے جا رہے ہیں۔
کیا آپ کو بذات خود علم نہیں کہ ایسے معاملات میں علم الحدیث میں بنیادی رہنما اصول یہ بنایا گیا ہے کہ کون زیادہ سچا یا کم غلطیاں کرنے والا ہے اور کون کم سچا یا زیادہ غلطیاں کرنے والا ہے۔
کیا آپ اب بھی ایک ایک کر کے علم الحدیث کے یہ تمام کے تمام بنیادی رہنما اصول اس تھریڈ میں پوچھتے جائیں گے، یا پھر بذات خود ان پر غور فرما کر جوابات اخذ فرما لیں گے؟ [بلکہ جوابات کا آپ کو پہلے سے ہی علم ہے اور مجھے لگتا ہے کہ اب آپ بس مجھے کسی نہ کسی طریقے سے پھنسانے کے موڈ میں ہیں]
حالات کو دیکھتے ہوئے میری طرف سے معذرت قبول فرمائیے کہ میں مزید بحث میں نہیں الجھوں گی۔ والسلام۔
 
طالوت

محفلین
آپ جن تاریخی حوالوں کی بات کر رہی ہیں امیر المومنین یزید (رح) کے بعد غالبا امیر مروان کے دور میں ابن زبیر نے کی خلافت کے حصول کی کوششوں میں ہوا تھا ۔۔۔۔ میں اس قسم کی تاریخوں کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں ۔۔۔ اور تاریخ کے سیاہ باب نہ ہی کھولیں تو بہتر ورنہ آپ مجھ سے زیادہ دکھی ہوں گی کیونکہ میں پہلے سے اتنا دکھی ہو چکا ہوں کہ مزید کی گنجائش نہیں بچتی:)
باقی چند سو کلوگرام دھماکہ خیز مواد بھی نکلا تھا ایرانی زائرین سے ، پھر وہاں سیاسی نعرے بازی ، ہنگامہ آرائی ، حرم کو جانے والے راستے بند کر دینا ، بیت الحرام میں تو کبھی شاہ کی تصویر نہیں لگاتے کجا یہ کہ خمینی کی تصویر اٹھا کر اسے نجات دہندہ اور امام ہونے کے نعرے لگانا ، یہ کونسی حرم کی حرمت کا پاس رکھا جا رہا تھا ۔۔۔، میں چودہ صدیوں کی بات نہیں کر رہا اس کی بات کر رہا ہوں جو میں نے آنکھوں سے دیکھا ہے اور آپ بوڑھے عورتیں اور بچوں کے حوالے دے کر معصوم ثابت نہ کریں ورنہ سعودی حکومت کے عالمی معاملات اپنی جگہ لیکن مسجد الحرام کے معاملے میں کبھی بھی سعودیوں نے فرقہ ورانہ سوچ نہیں رکھی اور اب بھی ایسا ہی ہے ۔۔۔ بات یہ میری بہن کے دوسروں کی آنکھ کا تنکا بھی نظر آ جاتا ہے مگر اپنی آنکھ کا شہتیر بھی نظر نہیں آتا اسلیئے یہ اتنا سیدھا معاملہ نہیں تھا جسے آپ نے اتنی آسانی سے بیان فرما دیا۔۔۔۔وسلام
 
بھائی جی، آپکے یزید امیر المومنین رحمت اللہ علیہ کے قتل و غارت کی یہ داستانیں مکمل طور پر تاریخ کے اوراق میں محفوظ ہیں۔ اب آپ انہیں جوتے کی نوک پر رکھیں اپنا منہ اپنی بغل میں ڈال لیں، یہ آپکی مرضی۔ لوگ تو اللہ کا انکار کر دیتے ہیں، تو پھر کوئی تاریخ کا انکار کر دے تو کون انہیں روک سکتا ہے۔
اور آپکی اطلاع کے لیے عرض ہے، عبداللہ ابن زبیر کے زمانے میں کعبہ میں خون بہا۔ اور اسکے علاوہ 1980 کی دہائی میں کعبے پر ایک گروہ نے کعبے پر دو ہفتے تک قبضہ کیے رکھا۔

اور جو آپ پھر ایرانیوں پر الزام لگا رہے ہیں کہ وہ کعبے پر حملہ کرنے جا رہے تھے، تو یہ بالکل غلط ہے۔ اس حادثے کے واقعات یوں ہیں:

1۔ ایرانی زائرین نے باقاعدہ سعودی حکومت سے امریکہ کے خلاف اس مظاہرے کی اجازت لی تھی۔ [بہت اہم بات جسے سعودی چھپائے ہوئے ہیں]۔

2۔ اور جو اب بھی نہ اس بات کو مانیں، وہ اپنی عقلیں استعمال کریں کہ لڑائی سے بہت گھنٹے قبل جب ایرانی زائرین نے یہ جلوس شروع کیا تو اُسی وقت سعودی فورسز نے ان کو منتشر کیوں نہ کر دیا؟ تو ہے کوئی جو اب بھی سچ کو چھپائے اور اس بات کا انکار کرے کہ یہ مظاہرہ غیر قانونی تھا۔

3۔ اور ان بینرز کا اور تصاویر کا کعبہ لیجانے کی کوئی بات ہی نہیں تھی کیونکہ یہ مظاہرہ حرم سے پہلے ہی ختم ہو جانا تھا۔ اور یہی ہوا کہ جب کہ یہ مظاہرہ منظم طریقے سے اپنے مقررہ وقت پر مقررہ جگہ پر پہنچ کر ختم ہوا اور اسی دوران نماز کا وقت ہوا اور انہوں نے نماز کی صفیں باندھنی شروع کیں تو وقت مکمل ہو جانے کی وجہ سے، یا پھر نجانے کس اور وجہ سے سعودی فورسز صفیں توڑتے ہوئے انہیں ہٹانا شروع کیا، جس پر یہ لڑائی بنیادی طور پر شروع ہوئی۔
[میں بنیادی طور پر دونوں فریقین کو اس معاملے میں قصوروار نہیں سمجھتی بلکہ ایسے بڑے مجمعوں میں اگر غلط فہمیاں ہو جائیں اور ٹینشنیں پہلے سے موجود ہوں تو ایسے ہی حادثات ہوتے ہیں]
بہرحال یہ بات بالکل غلط ہے کہ ایرانی زائرین خانہ کعبہ پر حملہ کرنے کے لیے مجتمع ہوئے تھے اور یہ صرف نفرت انگیز پروپیگنڈا ہے۔

4۔ اور آپ دھماکا خیز مواد کا الزام لگا رہے ہیں تو آپ کو چیلنج ہے کہ آپ ثابت کر دیں کہ ان ایرانی زائرین کے پاس سے:
پہلا: ایک بھی دھماکا خیز بم یا مواد نکلا ہو۔
دوسرا: اور بموں کے بعد اگلا نمبر رائفلوں اور پستولوں کا آتا ہے۔ تو یہ ثآبت کر دیں کہ انکے پاس سے ایک ہی پستول نکلی ہو۔

اصل میں شیطان بہت چالاکی سے انسانوں کو اپنے جال میں پھنساتا ہے۔ ان ایرانی زائرین کے پاس سے سعودی حکومت کے اپنے دعوے کے مطابق چند گھریلو چاقووں کے علاوہ کچھ نہ نکلا تھا۔ [اور یہ چاقو بھی بعد میں پولیس نے خود رکھے تھے]۔
مگر شیطان کی چال یہ تھی کہ انہوں نے ایسی ویڈیوز جاری کیں جس میں الزام لگایا جا رہا تھا کہ ایرانی زائرین کے ایک ہوائی جہاز میں "جو کہ ایک سال پہلے سعودیہ آیا تھا" اس میں ایرانی زائرین ایک سال قبل دھماکہ خیز مواد سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ مگر سعودی حکومت نے صرف دھماکہ خیز مواد کو قبضے میں کیا، مگر ان تمام ایرانی زائرین کو حج پر بھیج دیا۔

تو بھائی جی، یہ سوچیں کہ:
1۔ ایک سال پہلے جو جہاز لینڈ کیا تھا، اس میں اگر کوئی دھماکہ خیز مواد تھا تو اسکا ان ایرانی زائرین سے کیا تعلق جو کہ اگلے سال حج پر آئے تھے؟

2۔ اور آپ الزام لگا رہے ہیں کہ یہ زائرین خانہ کعبہ پر قبضہ کرنے کے لیے دھماکہ خیز مواد ساتھ لائے تھے۔ تو بھائی جی پھر دکھائیے اس وقت کی تصاویر اور ویڈیوز کہ جب سعودی حکام ان ایرانی زائرین کے پاس سے مظاہرے کے بعد نکلنے والے اسلحہ کو دکھا رہے تھے کہ جس میں دھماکہ خیز بم تو کیا ایک عدد پستول بھی نہ تھی، بلکہ اگر کچھ تھا تو کچھ گھریلو چاقو تھے۔
تو پھر سے چیلنج ہے کہ آپ اپنے الزام کو ثابت کریں اور ان مظاہرہ کرنے والے مظاہرین سے نکلنے والا ایک ہی دھماکہ خیز مواد دکھا دیں۔

3۔ اور یہ ایک سال قبل حج پر آنے والے زائرین کے پاس سے دھماکہ خیز مواد نکلنے والی کہانی پر بھی کیا یقین کیا جا سکتا ہے؟
یہ کیسے ہے کہ سعودی پولیس جو چھوٹی سے چھوٹی بات پر انسانوں کے ساتھ حیوانوں جیسا سلوک کرتے ہوئے انہیں اندر کر دیتی ہے، وہ پولیس ایسے لوگوں کو حج کے لیے آزاد جانے دے جو اپنے ساتھ بیگ بھر کر دھماکہ خیز مواد ساتھ لے جا رہے ہوں؟ کیا ایرانی حکومت ایسے سمگلر اور ایجنٹز سے رابطہ نہیں کر سکتی جو انہیں اس 50 کلو سے کہیں زیادہ دھماکہ خیز مواد سعودیہ جیسے بڑے ملک میں آسانی کے ساتھ فراہم کر دے؟
بہرحال یہ الگ موضوع ہوا، اور میں پھر پلٹ کر اپنے چیلنج کی طرف آ رہی ہوں کہ دکھائیں ان مظاہرہ کرنے والے ایرانی زائرین کے پاس کہاں اور کون سے دھماکہ خیز بم تھے۔ یقین مانیے آپ کبھی انکے پاس کوئی بم نہ دکھا پائیں گے بلکہ پوری دنیا کی طرح آپ بھی اس چالاک پروپیگنڈہ کا شکار ہوئے ہیں کہ جب سعودی میڈیا نے پچھلے سال لینڈ کرنے والے طیارہ والی کہانی بیان کرنا شروع کر دی۔
 
طالوت

محفلین
بہن جی ! آپ نے امیر المومنین یزید بن معاویہ (رح) کو سرخ رنگ سے واضح کیا اور اس کے بعد کی ساری گفتگو میں جو ٹامک ٹوئیاں ماری ہیں اس کا مختصر جواب
امیر المومنین کی حیثیت سے میں یزید بن معاویہ (رض) کی بڑی عزت کرتا ہوں ، اور جس خون خرابے کی بات آپ کر رہی ہیں وہ خون خرابہ اقتدار کے حصول کے لیئے ہوا تھا نا کہ اسلام کو بچانے کی خاطر ، اسلام کو کوئی خطرہ نہیں تھا یزید بن معاویہ (رض) ایک اچھے اور نیک صفت انسان تھے ، اب آپ یا کوئی اور اس پر جتنا مرضی شور مچا لے مجھے کوئی فرق نہیں پڑے گا ، لہذا یہ پروپگینڈا اب بند ہو جانا چاہیئے ۔۔۔
ایرانی زائرین نے امریکہ کے خلاف مظاہرہ کرنے کے لیئے حدود حرم میں اجازت لی تھی :laugh::laugh::laugh::laugh:
آپ خاصی سمجھدار ہیں :) باقی اس سارے واقع کی ویڈیوز موجود ہیں کسی دن esnips پر چڑھا دوں گا ، اطمینان سے دیکھ لیجیے گا کہ نماز کے لیئے صفین درست کی جا رہی تھیں یا نماز کو جانے والوں کے لیئے رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی تھیں ، یا یو ٹیوب پر دیکھ لیں امید ہے وہاں یہ ویڈیو ضرور ہو گی ، اور 1980 والے واقع میں کون ملوث ہیں ؟ :rolleyes:
وسلام
 
مہوش علی

لائبریرین
بہن جی ! آپ نے امیر المومنین یزید بن معاویہ (رح) کو سرخ رنگ سے واضح کیا اور اس کے بعد کی ساری گفتگو میں جو ٹامک ٹوئیاں ماری ہیں اس کا مختصر جواب
امیر المومنین کی حیثیت سے میں یزید بن معاویہ (رض) کی بڑی عزت کرتا ہوں ، اور جس خون خرابے کی بات آپ کر رہی ہیں وہ خون خرابہ اقتدار کے حصول کے لیئے ہوا تھا نا کہ اسلام کو بچانے کی خاطر ، اسلام کو کوئی خطرہ نہیں تھا یزید بن معاویہ (رض) ایک اچھے اور نیک صفت انسان تھے ، اب آپ یا کوئی اور اس پر جتنا مرضی شور مچا لے مجھے کوئی فرق نہیں پڑے گا ، لہذا یہ پروپگینڈا اب بند ہو جانا چاہیئے ۔۔۔

سوال: آپ کو کیسے علم ہوا کہ یزید [بقول آپکے] اچھا اور نیک صفت انسان تھا؟

یہ ہے وہ دہرا معیار کہ یزید کے متعلق جو دو چار جھوٹی روایات گھڑی گئی ہیں انہیں آنکھیں بند کر کے قبول کر لیا جائے، اور جو دسیوں ان سے کہیں زیادہ مستند روایات ہیں انہیں بغیر دلیل دیے جوتے کی نوک پر رکھ لیا جائے۔ آپ تاریخ کو جتنا مرضی اپنی مرضی سے یوں ٹھکراتے رہیں اور جوتے کی نوک پر رکھتے رہیں، مگر جو شخص بھی انصاف کے ساتھ ثبوت اور دلائل کی بنیاد پر تاریخ کا مطالعہ کرے گا، انشاء اللہ وہ ضرور راہ حق پائے گا۔
////////////////////////////////
ایرانی زائرین نے امریکہ کے خلاف مظاہرہ کرنے کے لیئے حدود حرم میں اجازت لی تھی :laugh::laugh::laugh::laugh:
آپ خاصی سمجھدار ہیں :) باقی اس سارے واقع کی ویڈیوز موجود ہیں کسی دن Esnips پر چڑھا دوں گا ، اطمینان سے دیکھ لیجیے گا کہ نماز کے لیئے صفین درست کی جا رہی تھیں یا نماز کو جانے والوں کے لیئے رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی تھیں ، یا یو ٹیوب پر دیکھ لیں امید ہے وہاں یہ ویڈیو ضرور ہو گی ، اور 1980 والے واقع میں کون ملوث ہیں ؟ :rolleyes:
وسلام
اب تو آپ نے دشمنی میں مکے کے سڑکوں کو بھی کعبہ کے حرم کا حصہ بنا دیا کہ جہاں مظاہرہ ہو رہا تھا۔

ہر عقل رکھنے والا شخص جان سکتا ہے کہ یہ جلوس کئی گھنٹے جاری رہا اور اگر اجازت نہ تھی تو پھر سعودی پولیس نے اتنے عرصے اسے کیوں جاری رہنے دیا۔ اور نہ صرف ایرانی، بلکہ ہزاروں دیگر ممالک کے مسلمان بھی امریکہ کے خلاف اس احتجاجی جلوس میں شامل تھے اور وہ بے چارے بھی سعودی فرسز کی گولیوں کا نشانہ بنے۔
اور کیا کوئی ذی العقل شخص بتا سکتا ہے کہ ایرانی خواتین اور بچوں نے کتنی فائرنگ کی تھی جو سعودی فورسز نے سب سے زیادہ انکو شہید کیا؟

اور فائرنگ سے یاد آیا، ۔۔۔۔ میں عموما چیلنج وغیرہ نہیں کرتی مگر اس دفعہ بات میں زور دینے کے لیے آپ کو کئی مرتبہ چیلنج کا لفظ لکھا تاکہ آپ ہمیں وہ رائفلیں اور پستولیں دکھا سکیں جن کی مدد سے ایرانی زائرین حج نے [بقول آپکے] کعبہ شریف پر قبضہ کرنے کے لیے حملہ کیا؟

ذرا سوچئیے، یہ لوگ چلے ہیں کعبہ پر قبضہ کرنے اور انکے پاس ایک بھی کلاشنکوف و پستول نہیں۔ ذرا بتائیے، کہ کتنے سعودی شورتے ایرانی پستولوں کی گولیوں سے مارے گئے؟
اور جب آپ دیکھیں کہ ان ہزاروں ایرانی زائرین کی طرف سے ایک بھی گولی فائر نہیں ہوئی تو اپنے گریبان میں ایک دفعہ ضرور جھانک کر دیکھ لیجئے گا کہ کسی پر جھوٹے الزامات لگانے سے اللہ کے ہاں کیا سزا ہے۔
 
طالوت

محفلین
امیر یزید کی نیکی کے بارے میں جھوٹی روایتیں لیکن ان کی برائی کے بارے میں سچی ۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا معیار ہے آپکا :) بہن جسے امیر معاویہ (رض) اس امت کے لیئے خلیفہ نامزد کر دے اس کی نیکی کے بارے میں شک کر ہی نہیں سکتا ، کیونکہ امیر معاویہ کا مقام حسن و حسین سے بھی بلند ہے ۔۔۔ اسی طرح جیسے ابوبکر (رض) نے عمر بن خطاب (رض) کو نامزد کیا تھا۔۔۔۔ اور کیا ثبوت کیا دلیل ؟
حسین بن علی کو نواسہ رسول ہونا یا علی (رض) کا بیٹا ہونا ان کی سچائی ہے ؟؟ اسلام حسب نسب کو جوتی کی نوک پر رکھتا ہے ، حسین کس اسلام کو بچانے جا رہے تھے ذرا بتائیں ؟ وہ تو شیعوں کے اکسانے پر کوفہ جا رہے تھے کہ ہم نے امیر یزید کی بعیت توڑ دی آپ آئیں تو ہم آپ کے ہاتھ پر بعیت کرلیں ، لیکن جب حسین بن علی کو ان کوفیوں کی حقیقت پتا چلی تو انھوں نے کوفہ سے پہلے ہی اپنا رخ شام کی طرف کر لیا کہ امیر یزید کے ہاتھ پر جا کر بعیت کر لیں ، اور ابن زیاد (رح) نے ایک حفاظتی دستہ ساتھ روانہ کیا ، تاہم کربلا (کربغۃ) کے مقام پر وہ سستانے کے لیئے رکے جہاں انھی شعیوں نے اس حکومتی دستے پر شبخون مارا جس میں حسین بھی کام آ گئے ، بعد اس کے یہ قافلہ شام پہنچا اور باقی ماندہ حسین بن علی کے رشتے داروں نے امیر یزید کے ہاتھ پر بعیت کی ، اگر یہ اتنا بڑا ظلم ہو گیا تھا تو اسلامی ریاست میں کوئی انقلاب کیوں نہیں آ گیا ، کیوں پورا ملک چین کی بانسری بجاتا رہا ؟ اس لیئے کہ یہ ایک اتفاقی سانحہ تھا ، لیکن اسے بڑھا چڑھا کر ایسا بنا دیا گیا جیسے اس سے بڑا ظلم کبھی دھرتی پر ہوا ہی نہ ہو ، یہ سارا معاملہ حصول اقتدار سے متعلق تھا اور بس
اسلیئے کسی صحابی کے بارے میں کم از کم کچھ بھی کہتے ہوئے اپنے الفاظ پر غور ضرور کیجیئے گا ۔۔۔۔پلیز

محترمہ اگر آپ حدود حرم نہیں جانتی تو میں کیا کر سکتا ہوں ، اور قبضا یہی تھا کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ خیر چھوڑیئے اب مجھے خمینی مرحوم کو بھی بیچ میں لانا پڑے گا جس سے آپ کے جذبات زیادہ مشتعل ہوں گے اور اس کے جواب میں کسی قسم کا "تبرا" میں بر داشت نہیں کر سکوں گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خالی خولی باتوں سے کیا ہو گا یو ٹیوب پر ویڈیوز موجود ہیں احباب دیکھ لیں جنھیں دیکھنا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ تو اتنی بپھری ہوئی ہیں کہ میں اپنے ہر پیغام میں آپ پر سلامتی بھیجتا ہوں لیکن یہ زحمت آپ نے کبھی نہیں کی اسی سے اندازہ لگا لیں کہ مجھے آپکا احترام ملحوظ ہے اسلیئے پلیز کوئی ایسی بات نہ کہئے گا جس سے مجھے اپنے خیالات بدلنے پڑیں ۔۔۔۔۔۔وسلام
 
آبی ٹوکول

محفلین
امیر یزید کی نیکی کے بارے میں جھوٹی روایتیں لیکن ان کی برائی کے بارے میں سچی ۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا معیار ہے آپکا :) بہن جسے امیر معاویہ (رض) اس امت کے لیئے خلیفہ نامزد کر دے اس کی نیکی کے بارے میں شک کر ہی نہیں سکتا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ حسین بن علی کو نواسہ رسول ہونا یا علی (رض) کا بیٹا ہونا ان کی سچائی ہے ؟؟ اسلام حسب نسب کو جوتی کی نوک پر رکھتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ،
لاحول ولا قوۃ الابااللہ یعنی حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کا یزید کو ولی عہد منتخب کرنا ہی اس کے بارے میں سوائے نیکی کے اور کوئی ثمر نہیں دیتا اور یہ آپ کے نزدیک ایسا ثمر ہے کہ اس میں شک کی کوئی گنجائش ہی نہیں اور دوسری طرف آپ اس قدر جری ہیں کہ آپ کو امام حسن و حسین میں سوائے نسب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے اور کوئی فضیلت ہی نہیں دکھتی اگرچہ نسب کی بھی آپکے نزدیک کوئی خاص اہمیت نہیں تو کیا ہم یہ پوچھنے کی جسارت کرسکتے ہیں کہ آپ یہ فرمادیں کہ آپکے ممدوح حضرت یزید میں امیر منتخب ہونے سے پہلے سوائے نسب حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے دیگرکیا فضائل تھے کہ جنکی بنیاد پر فقط انھی کو نامزد کیا گیا؟
 
فرضی

محفلین
یہ لڑی کچھ زیادہ ہی فرقہ ورانہ رنگ اختیار کرتی جارہی ہے۔۔ بات موجودہ سیاسی حالات کی ہورہی ہے اور آپ لوگ گڑھے مردے اکھاڑ رہے ہیں۔۔
 
طالوت حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی ذات عالی صفات ایسی ہے جس سے عامۃ الناس کے جذبات وابستہ ہیں ان کی جد وجہد خالصتا فی النفس نہیں بلکہ فی سبیل اللہ تھی ہاں یہ ضرور ہے کہ واقعہ کربلا اپنے اندر بے تحاشہ رنگ آمیزی لیے ہوئے ہے اور پھر اب موافقت اور مخالفت اس معاملے کی کافی پرانی ہو چکی ہے تاہم اس معاملہ کے بارے میں اگر آپ کرنا چاہیں تو الگ سے کوئی تھریڈ کھول لیں اور اس مسئلے پر بات کر لیں ۔اور آبی ٹو کول آپ کی بات درست ہے کہ حضرت معاویہ کا یزید کو جانشین نامزد کرنا اسکی براءت کی دلیل تو نہیں ہے تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ حضرت معاویہ اس کو حکومت کے لائق سمجھتے تھے اور دیگر کچھ حکمت عملیاں بھی ان کے پیش نظر تھیں تاہم تاریخ نے ان کے اس فیصلے کی تصویب نہیں کی لیکن‌اس میں حضرت معاویہ کا کوئی قصور نہیں۔
یہ موضوع جو ایران کے بارے میں شروع ہوا ہے کافی دلچپ اور تاریخی عجائب سے بھرا ہوا ہے اور گو کہ رمضان کی وجہ سے میرا ارداہ کسی لمبی بحث میں شریک ہونے کا نہیں ہے تاہم جس طرح اپنے فرقے کی محبت میں آنکھیں بند کر کہ ہر بات کی انتہائی احمقانہ انداز میں نفی کی جارہی ہے اس سے میں ضروری سمجھتا ہوں کہ کچھ باتیں ایران کی تاریخ، خمینی کے انتہائی متنازعہ کردار کے بارے میں ضرور کروں۔ اور پھر موجودہ دنیا میں خصوصا پاکستان اور عرب ممالک کے ساتھ جو ایران کا رویہ رہا ہے اس پر بھی بات کروں گا کوشش میری یہ ہو گی کہ جو بات کروں (میری پوسٹ میں کچھ وقفے آسکتے ہیں( وہ بلا دلیل اور حوالہ نہ ہو اور لوگوں سے بھی میں گذارش کروں گا کہ لمبی جذباتی تقریروں کے بجائے حوالوں کے ساتھ گفتگو کریں۔
ایرانی مطاہرین نے اپنی حکومت کی شہ پر مکہ معظمہ میں کو بدتریں ہنگامہ آرائی کی اس کی ویڈیو ہر گز نایاب نہیں ہے جو اوٹ پٹانگ تاویلات سے اس گھٹیا اور حیوانی حرکت کو چھپایا جا سکے لیجے یہ ویڈیو خود آپ سب لوگ دیکھئے کہ کس طرح ایرانی افراد نے حرم کے تقدس کو پا مال کیا کس طرح انہوں نے سنگ باری کی توڑ پھوڑ کی اور جلاو گھیراو کیا اور کس طرح
C4کو یہاں لا نے کی کو شش کی
[ame]http://video.google.com/videoplay?docid=-7007273005566622238&ei=NtDPSKy7OYyoiALOjrzGAg&q=shia+kaaba[/ame]
باقی باتیں اگلی پوسٹ میں۔
 
زھرا علوی

محفلین
امیر یزید کی نیکی کے بارے میں جھوٹی روایتیں لیکن ان کی برائی کے بارے میں سچی ۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا معیار ہے آپکا :) بہن جسے امیر معاویہ (رض) اس امت کے لیئے خلیفہ نامزد کر دے اس کی نیکی کے بارے میں شک کر ہی نہیں سکتا ، کیونکہ امیر معاویہ کا مقام حسن و حسین سے بھی بلند ہے ۔۔۔ اسی طرح جیسے ابوبکر (رض) نے عمر بن خطاب (رض) کو نامزد کیا تھا۔۔۔۔ اور کیا ثبوت کیا دلیل ؟
حسین بن علی کو نواسہ رسول ہونا یا علی (رض) کا بیٹا ہونا ان کی سچائی ہے ؟؟ اسلام حسب نسب کو جوتی کی نوک پر رکھتا ہے ، حسین کس اسلام کو بچانے جا رہے تھے ذرا بتائیں ؟ وہ تو شیعوں کے اکسانے پر کوفہ جا رہے تھے کہ ہم نے امیر یزید کی بعیت توڑ دی آپ آئیں تو ہم آپ کے ہاتھ پر بعیت کرلیں ، لیکن جب حسین بن علی کو ان کوفیوں کی حقیقت پتا چلی تو انھوں نے کوفہ سے پہلے ہی اپنا رخ شام کی طرف کر لیا کہ امیر یزید کے ہاتھ پر جا کر بعیت کر لیں ، اور ابن زیاد (رح) نے ایک حفاظتی دستہ ساتھ روانہ کیا ، تاہم کربلا (کربغۃ) کے مقام پر وہ سستانے کے لیئے رکے جہاں انھی شعیوں نے اس حکومتی دستے پر شبخون مارا جس میں حسین بھی کام آ گئے ، بعد اس کے یہ قافلہ شام پہنچا اور باقی ماندہ حسین بن علی کے رشتے داروں نے امیر یزید کے ہاتھ پر بعیت کی ، اگر یہ اتنا بڑا ظلم ہو گیا تھا تو اسلامی ریاست میں کوئی انقلاب کیوں نہیں آ گیا ، کیوں پورا ملک چین کی بانسری بجاتا رہا ؟ اس لیئے کہ یہ ایک اتفاقی سانحہ تھا ، لیکن اسے بڑھا چڑھا کر ایسا بنا دیا گیا جیسے اس سے بڑا ظلم کبھی دھرتی پر ہوا ہی نہ ہو ، یہ سارا معاملہ حصول اقتدار سے متعلق تھا اور بس
اسلیئے کسی صحابی کے بارے میں کم از کم کچھ بھی کہتے ہوئے اپنے الفاظ پر غور ضرور کیجیئے گا ۔۔۔۔پلیز

محترمہ اگر آپ حدود حرم نہیں جانتی تو میں کیا کر سکتا ہوں ، اور قبضا یہی تھا کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ خیر چھوڑیئے اب مجھے خمینی مرحوم کو بھی بیچ میں لانا پڑے گا جس سے آپ کے جذبات زیادہ مشتعل ہوں گے اور اس کے جواب میں کسی قسم کا "تبرا" میں بر داشت نہیں کر سکوں گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خالی خولی باتوں سے کیا ہو گا یو ٹیوب پر ویڈیوز موجود ہیں احباب دیکھ لیں جنھیں دیکھنا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ تو اتنی بپھری ہوئی ہیں کہ میں اپنے ہر پیغام میں آپ پر سلامتی بھیجتا ہوں لیکن یہ زحمت آپ نے کبھی نہیں کی اسی سے اندازہ لگا لیں کہ مجھے آپکا احترام ملحوظ ہے اسلیئے پلیز کوئی ایسی بات نہ کہئے گا جس سے مجھے اپنے خیالات بدلنے پڑیں ۔۔۔۔۔۔وسلام

کیا بکواس جاری ہے یہاں خدارا اسے بند کیا جائے اب۔۔ہر کوئی اپنے زعم ِ فراست میں ناجانے کیا کیا دعوے کیے جا رہا ہے۔۔اتنی تذلیل حد ہوتی ہے کسی بات کی۔۔

بہت درخواست ہے کے اس تعصب زدہ دھاگے کو اب بند کر دیں۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top